تحریک انصاف کا پشاور کو ملک کا مثالی شہر بنانے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پشاور شہر کو ملک کا مثالی شہر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے پشاور کو خوبصورت ترین شہر بنانے کے لیے ماہرین کا بڑا گروپ تشکیل دے دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاورکو ماڈل شہر بنانے کے لیے خیبر پختونخواہ حکومت کو اربوں روپے مختص کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پشاور کو ایک سال کے اندر ملک کا سب سے خوبصورت شہر بنایا جائے۔ شہر میں باغات ، تمام سڑکوں کی تعمیر اور نئے تفریحی مقامات بنائے جائیں گے۔

عمران خان نے قلعہ بالاحصار کو ایف سی سے فوری خالی کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ‫قلعہ بالا حصار کو جدید سیاحتی اور تفریحی مقام بنایا جائے گا۔