تھرپارکر:امدادی سامان متاثرین تک نہ پہنچ سکا، گندم جیالوں کی بھینٹ چڑھ گئی

Tharparkar People

Tharparkar People

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر کی چھ تحصیلوں کے دور دراز دیہات میں امدادی سامان تا حال نہیں پہنچ سکا ، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تین سو پچہتر سے زیادہ ہو گئی ، حکومت سندھ کی طرف سے دی جانے والی گندم جیالوں اور مقامی وڈیروں کی بھینٹ چڑھ گئی۔

چھاچھرو ، مٹھی ، اسلام کوٹ ، ڈیپلو اور ننگرپارکر کے دور دراز علاقے تا حال امدادی سامان سے محروم ہیں۔ حکومت سندھ کی طرف سے دی جانے والی گندم جیالوں اور مقامی وڈیروں کے ہتے چڑھ گئی۔

غذائی قلت سے مزید امراض پھوٹ پڑنے سے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تین سو پچہتر سے زیادہ ہو گئی ہے۔

چھاچھرو شہر میں متاثرین میں خواتین اور بچوں سمیت امداد کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے۔ تھرپارکر کے بیشتر علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔