بجلی چوروں کیخلاف کارروائی سیاسی مفاہمت کی نظر نہیں ہو گی، عابد شیر علی

 Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

لاہور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی سیاسی مفاہمت کی نظر نہیں ہو گی ، چور چور ہے چاہے وہ کسی بھی علاقے کا ہو۔عابد شیر علی نے گرمیوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کی نوید بھی سنا دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ بجلی چوروں کا بوجھ دیانتداری سے بل دینے والا اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں لیکن بڑے منصبوں کی تکمیل میں وقت لگے گا۔عابد شیر علی نے کہا کہ جب بجلی چوری ہوتی ہے تو اس کا بوجھ محکمے کی جانب سے عام صارف پر ڈالا جاتا ہے لیکن ہم پر عزم ہیں کہ بجلی چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ملک میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں کے لوگ بجلی کا بل دینا جانتے ہی نہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔