خود سوزی کیس: مطلوب ڈی ایس پی، ایس ایچ او گرفتار، مرکزی ملزم کا کل ریمانڈ لیا جائیگا

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ طالبہ خود سوزی کیس کے سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی خالد دادلک تحقیقات کے لیے مظفر گڑھ پہنچ گئے ہیں، تفتیشی افسر ذوالفقار اور مرکزی ملزم کو مزید ریمانڈ کے لئے کل عدالت پیش کیا جائے گا۔

کیس میں مطلوب ڈی ایس پی جتوئی اور ایس ایچ او شہرسلطان گرفتار کر لئے گئے۔

مفرور سابق ڈی ایس پی جتوئی عبداللطیف کانجو کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا۔ایس ایچ او شہر سلطان محمد ادریس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ڈی ایس پی صدر مظفرگڑھ چودھری غلام اصغر اور ایس ایچ او میر ہزار خان رائے شاہد حسین تا حال فرار ہیں۔

ان پولیس افسروں کے خلاف دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے انسداد دہشت گردی، قتل اور شہادتیں چھپانے کی دفعات کے تحت تھانہ میر ہزار خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن پولیس نے اپنے ان پیٹی بھائیوں کو فرار کرا دیا تھا ادھر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر ذوالفقار کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔