تحریک انصاف سیاسی جنگ پر آمادہ ہے تو حکومت بھی تیار ہے، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھی سیاسی اور قانونی جنگ کے لئے تیار ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی اور قانونی جنگ کا آغاز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جنگ پر آمادہ ہے تو ہم بھی حاضر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھرپور تیاری کے ساتھ تحریک انصاف کی سیاسی اور قانونی چارہ جوئی کا جواب دے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی مراد سعید اور علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دلوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے کاغذات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔