عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاول پور نے جنرل الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کی ، نذیر سونچی

بہاول پور: عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاول پور نے جنرل الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کی جسکے باعث جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے تاریخی فتح حاصل کی ن لیگ اپناوعدہ پورا کرے اور فی الفورصوبہ بہاول پوربحال کرے یہ بات کنوینئر عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاول پور نذیر سونچی نے صادق کالونی بہاول پورمیں مہرشاہ محمد سیال کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاَ

اجلاس میں عامر غوری میجرشبیر ملک فواد ایڈوکیٹ غلام عباس مغل عبدالرحمان عرف مانی گلزار حسین راہی مدثر مغل فرحان چوہدری اور علامہ ارشد فیضی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنا وعدہ پورا کرے اور صوبہ بہاول پور بحال کرائے ورنہ آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں ن لیگ کیلئے کوئی جگہ نہ ہو گیَ

ہم مسلم لیگ ن کی بھرپور مخالفت کریں گے اور انکے امیدواروں کے مقابلہ میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بہاول پورعوامی کے جذبات سے مت کھیلیں اورفی الفورصوبہ بہاول پور بحال کریں۔