پنجاب اسمبلی میں 82 ارب کا ضمنی بجٹ منظوری کے لئے پیش

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں 82 ارب کا ضمنی بجٹ منظوری کے لئے پیش کر دیا گیا. اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کو عوام سے زیادتی قرار دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 55 منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا اقبال کی زیرصدارت شروع ہوا۔ حکومت کی جانب سے 82 ارب بیس کروڑ تہتر لاکھ 34 ہزار کا ضمنی بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔ اجلاس میں 37 کروڑ کے زائد جاری اخراجات پر بھی بحث ہو گی۔

اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کو چار کروڑ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ دینا کہاں کا انصاف ہے۔ کراچی کے پنجاب ہاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے لئے اڑتیس لاکھ روپے سے انیکسی تیار کرنا شاہ خرچی ہے۔

راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رکن راجہ شوکت نے الیکشن کے دنوں میں اپنے حلقے میں چار افراد کے قتل پر ایوان میں جذباتی تقریر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹ دینے والوں کی عزت نہ کرا سکیں تو ایسے ایوان پر لعنت ہے۔ رانا ثنا اللہ کے احتجاج پر سپیکر نے معزز رکن سے معافی منگوائی۔