پنجاب اسمبلی اجلاس آج، بجٹ کل پیش کیا جائے گا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ء کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات) سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا جبکہ آئندہ مالی سال 2019-20ء کا بجٹ کل ( جمعہ ) کو پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے اطراف کی شاہراہیں عام ٹریفک کیلیے بند ہوں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے ۔ اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوں گے ۔