پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو طلب،نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور(جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔اجلاس کے دوسرے دن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر جبکہ تیسرے دن قائد ایوان/وزیر اعلی کا انتخاب کیا جائے گا۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک کاکہناہے کہ الیکشن کے انعقاد کے بعد اکیس دن کے اندر اجلاس بلانا آئینی ضرورت ہے۔

اس طرح یکم جون سے پہلے اجلاس بلانا ضروری تھا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے کل پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔ 29 مئی کوشروع ہونیوالے سیشن میں پہلے دن نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

دوسرے دن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر جبکہ تیسرے دن قائد ایوان/وزیر اعلی کا انتخاب کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 240 سے زائد اراکین کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے، تحریک انصاف 20 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔