پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لیے رانا محمد اقبال اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے شیر علی گورچانی امیدوار ہیں۔

ان کے مقابلے پرتحریکِ انصاف کے راجا راشد حفیظ اسپیکراورمسلم لیگ ق کے سردار وقاص حسن ڈپٹی اسپیکر کیلئے اپوزیشن کے مشترکا امیدوار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔