کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بند، شہر کو 10 کروڑ گیلن پانی کی کمی

Karachi Water Shortage

Karachi Water Shortage

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث شہر کو 10 کروڑ پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اب تک شہر کو 10 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن کو شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جو کہ تاحال بحال نہیں کی گئی۔