کراچی : فائرنگ اور دیگر واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 6 افراد قتل

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی 5 نمبر میں فائرنگ کر کے جواد عرف سنی اور فہیم ولد عبدالماجد کو قتل جبکہ 2 افراد کو زخمی کردیا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور نامعلوم افراد نے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا۔

سرجانی ٹاون میں فائرنگ کر کے حنیف انصاری نامی شخص کو قتل کردیا گیا، ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مقتول ان کا کارکن تھا۔ میمن گوٹھ میں کنویں سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ گڈاپ ٹاون سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔