وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابقہ رکے ہوئے منصوبوں پر جلد کام شروع کروانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے

کروڑ لعل عیسن: وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابقہ رکے ہوئے منصوبوں پر جلد کام شروع کروانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی آباد تا کاظمی چوک ، 90 موڑ تا 217 ، 98/TDA تا 110 ، 99/ML میٹل روڈز کے بقایا حصوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

اس کیلئے وزیر اعلیٰ ہنجاب میاں شہباز شریف نے میری سفارش پر احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے مزید کہا کہ محکمہ واپڈا کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز سمیت دیگر سکیموں پر بھی کام شروع کروایا جا رہا ہے۔ جس سے گرمیوں میں عوام کی تکالیف کم ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے سلسلہ پر سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آئیندہ یہ شکایت بھی دور ہو جائے گی۔