پنجاب حکومت اور ایپکا کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت اور کلرکوں کے درمیان ہونے والے ایپکا کے مطالبات کیلئے دھرنا دیا جس کے بعد مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہو گئے۔ جس کے بعد کلرکوں نے حکومتی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔

پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے کلرکوں نے ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی۔ انہوں نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور سروس اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا۔ کلرکوں نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے تین گھنٹے تک دھرنا دیا۔ احتجاج کے باعث سول سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے راستوں پر ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایپکا کے نمائندوں کو سول سیکرٹریٹ بلایا اور ان کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایپکا کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مطالبات کی منظوری کا وعدہ کیا لیکن کبھی اس پر عمل نہیں کیا۔ اگر اس مرتبہ ایسا ہوا تو 5مارچ کو پنجاب بھر میں دھرنے دیں گے۔