پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013ء جاری کر دیا

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013ء جاری کر دیا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 12، 13، 14، 15، 19 اور فسٹ شیڈول میں ترامیم کی گئی ہیں۔

شق تیرہ میں غیرمسلم کے ممبر منتخب ہونے کے لئے دو سو ممبران ووٹرز کی شرط ختم کر دی گئی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی میں غیرمسلم ممبران کی تعداد تین کر دی گئی ہے۔ ریٹرننگ افسران کی تقرری کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔