پنجاب حکومت بلدیاتی آرڈنینس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے، تحریک تحفظ پاکستان

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی رہنماء روحیل اکبر نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی آرڈنینس پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لے اور متفقہ طورپر ایک ایسا آرڈنینس لائے جو تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ناقابل قبول ہو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے 1979 کی طرز پر کرپٹ بلدیاتی نظام لانے کی مذموم کوشش کی تو تمام ہم خیال قوتوں کو ساتھ ملا کر بھرپور عوامی احتجاج کیا جائیگا۔

انہوںنے کہا کہ 1979 کا بلدیاتی آرڈنینس کرپشن کو ہوا دیتا ہے اور تمام اختیارات مرد واحدکے پاس ہوتے ہیں اور اکثر منصوبے صرف کاغذات یاہوائی صورت میں ہوتے ہیں اور تمام فنڈز ہڑپ کرلیے جاتے ہیں اور زمینی حقائق پر کچھ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کسی ایم پی اے یا ایم این اے کو نہ دیئے جائیں بلکہ تمام ترقیاتی کام بلدیاتی اداروں کے ذریعے کروائے جائیں۔