پنجاب حکومت کا طاہر القادری کی کینڈین شہریت منسوخ کرانے کیلئے خط تیار

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادری کی حکومت مخالف سرگرمیوں میں تیزی آنے اور شر انگیز تقاریر پر مقدمہ درج ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے ان کی کینڈین شہریت منسوخ کرانے کے لئے حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خط کی تیاری کے لئے قانونی ماہرین کو ضروری دستاویزات سپرد کر دی گئی ہیں۔ خط میں کینڈین حکومت کے سامنے موقف اختیار کیا جائے گا کہ طاہرالقادری پاکستان میں غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

وہ شر انگیز تقاریر کے ذریعے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے مقدمات پائپ لائن میں ہیں۔

ان کے خلاف ٹیکس چوری کے معاملات کی تحقیقات بھی جاری ہے۔ اس لئے طاہر القادری کی کنیڈین شہریت منسوخ کی جائے یہ خط وفاقی حکومت کے ذریعے سفارتی ذرائع سے اگلے دو دن کے دوران کینڈا کی حکومت کے سپرد کر دیا جائے گا۔