پنجاب حکومت کا طاہر القادری کے مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود رکھنے کا فیصلہ

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) حکومت پنجاب نے عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل آج طے کیا جائے گا۔

لاہور میں صوبائی حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 14 اگست کو عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو ماڈل ٹاؤن سے باہر نہیں نکلنے دے گی اور ماڈل ٹاؤن کو اس روز سیل کردیا جائے گا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کا آزادی مارچ بھی زیر بحث آیا تاہم اس سے متعلق آج کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کئے جانے کا بھی امکان ہے۔