وزیراعلیٰ پنجاب کا کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ عوام دوستی کا ثبوت ہے : لیاقت علی گجر

لاہور: سینئروائس چیرمین مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ کاہنہ نے کہا کہ صوبے کے ایک لاکھ کچے ملازمین کی نوکری پکی کرنے کامطلب کہ وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف نے چار سے چھ لاکھ لوگوں کومستقل تحفظ فراہم کردیا وہ اس لیے کہ ہر فرد کے خاندان میں کم ازکم چار سے پانچ افراد کھانے والے ضرور ہوتے ہیں ۔آج جب کہ بے روزگاری کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے اور چاروں طرف بے چارگی اور بے اعتباری کی فضا غریب آدمی کا گلا گھونٹ رہی ہے ایسے میں قائد محترم کا ایک لاکھ کچے ملازمین کو مستقل کرنا یقیناتازہ اور خوشگوار ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ہے۔

غریب عوام کے لیے خادم اعلیٰ کا یہ فیصلہ آنے والے سنہرے مستقبل کی نوید بھی ہے کیونکہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان بھر کے عوام صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو منتخب کرنے جارہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کے حکم سے میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کامیاب ہوکر وفاق اور صوبوں میں حکومتیں بناے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر کے روزگار کے مزید منصوبے کامیابی کے ساتھ سالوں ،مہینون نہیں بلکہ میٹروبس منصوبے کی طرح دنوں اور گھنٹوں میں مکمل کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ماڈل پر پارٹی ورکر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خان میئو اور صحافیوںکے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔