پنجاب میں خسرے پر قابو نہ پایا جاسکا، ایک اور بچی جاں بحق

Lahore Measles

Lahore Measles

لاہور (جیوڈیسک)پنجاب میں خسرے کا وار جاری ہے جس سیایک اور بچی جاں بحق ہوگئی مرنے والوں کی تعداد اکاون ہوگئی۔پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج وہاڑی کی تین سالہ فاطمہ خسرے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

اب تک پنجاب میں مرنیوالوں کی تعداد اکاون ہوگئی ہے۔ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے بین الاقوامی تنظیم گاوی نے پنجاب حکومت کونہ صرف فنڈزبلکہ تکنیکی مہارت بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے فنڈز فراہم کرنیوالی بین الاقوامی تنظیمیں اور پنجاب حکومت اس بات پرغور کر رہی ہے ۔

کہ خسرے سے بچا کے حفاظتی ٹیکے کی مہم جون سے قبل شروع کی جائے اگر ممکن نہ ہو پایا تو پھر حفاظتی ٹیکوں کی مہم جون میں ہی شروع ہوگی۔