پنجاب، خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 3 بچے جاں بحق

Punjab Measles

Punjab Measles

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے مزید تین ماں کی گود اجڑ گئی، مرنے والے بچوں کی تعداد ایک سو سینتالیس ہو گئی۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آٹھ ماہ کا طلحہ خسرے سے دم توڑ گیا، فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں داخل جڑانوالہ کا دو سالہ حسنین بھی جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ فیصل آبادمیں ہی دوسالہ زینب بھی دم توڑ گئی، پنجاب میں اب تک خسرے کے مریضوں کی تعداد سولہ ہزار چھ سو بیس ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران خسرے کے دو سو ایک مریض رپورٹ ہوئے جن میں چالیس کا تعلق لاہور سے ہے۔پنجاب کے بارہ اضلاع میں خسرے سے بچا کی خصوصی مہم چوبیس جون سے شروع کی جا رہی ہے۔

جبکہ باقی اضلاع میں مہم ستمبرمیں شروع کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ صحت کو ہدایات دی ہیں کہ خسرے کی تیسرے مرحلے کی مہم جولائی میں شروع کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔