پنجاب میں اب صرف شیروں کی آواز ہی گونجے گی،مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شیروں کی آواز ہی گونجے گی،جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی۔مریم نواز نے این اے 120 کے لیگی کار کنوں کے ساتھ حلقے کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔

کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر نعرے بازی کی اور بھر پور انداز میں ان کا استقبال کیا۔اس موقع پہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ذرائع پر دکھایا جا رہا ہے کہ مقابلہ بہت سخت ہو گا مگر ایسا نہیں ہے۔

مجھے یقین ہے کہ پنجاب سے مسلم لیگ ن باآسانی جیت جائے گی۔مریم نواز کے جلسے میں تاخیر سے پہنچنے پر بعض کارکنوں نے اشتعال میں آ کر لڑائی جگھڑا کرتے ہوئے ایک دوسرے کے سر بھی پھاڑ دیئے۔