کراچی ، نصرت بھٹو کالونی میں دھماکے سے چھ افراد جاں بحق،چودہ زخمی

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں 3 روز میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر کو دوسری بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا،نصرت بھٹو کالونی میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے باہر زور دھماکہ ہوا۔

جس سے کئی گاڑیوں اور اطراف کی دکانوں کو نقصان پہنچا۔جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی اور دھویں کے بادل چھا گئے ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہونے والے دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔