بھلوال، ناقص شربت پینے سے 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی

Bhalwal

Bhalwal

بھلوال(جیوڈیسک)بہلوال میں ناقص شربت پینے سے 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔بھلوال کے نواحی گاں میں ایک شخص عنصر نے پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ منعقد کی جس میں ندیم افضل چن کے بھائی گلریز چن نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں آنے والے افراد کو مشروب پلایا گیا جس سے 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ان میں سے منظر شہراد ،محمد صدیق ،محمد عارف ،امیراں بی بی ،بیگم بی بی اور ندیم افضل چن کے بھائی گلریز کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ڈاکروں کا کہنا ہے کہ ان افراد کے لیے اگلے دو سے تین گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔