حیدرآباد : رینجرز ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق،3 زخمی

Hyderabad Ranger

Hyderabad Ranger

حیدرآباد(جیوڈیسک)حیدرآباد میں رینجرز کے ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 6 میں رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

جس سے رینجرز اہلکار محمد ریاض جان بحق اور تین زخمی ہو گئے جس کے بعد رینجرز نے ارد گرد کے علاقے کو بند کر دیا اور فوٹیج بنانے والوں سے کیمرے چھین لئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔