پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت ہرایا گیا :نرگس فیض ملک

لاہور( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت ہرایا گیا پنجاب میں بدترین دھاندلی کر کے پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی۔

لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر جماعت ہے اس کو ملکی سیاست سے دور رکھنا آسان نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیااس کے باوجود بھٹو کے کارکن مایوس نہیں وہ ایک بار پھر پارٹی کو منظم کریں گے۔

یہ حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام میں بہت مقبول ہے پیپلز پارٹی نے بُرے سے بُرے حالات میں بھی بہترین اپوزیشن کی ہے ہم گھبرانے والے نہیں ہر حال میں حالات کا مقابلہ کریں گے۔