پنجاب پولیس کی ایک سو 95 خواتین کانسٹیبلوں کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل

Punjab Police Women

Punjab Police Women

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پنجاب پولیس کے پانچویں کورس کی ایک سو 95 خواتین کانسٹیبلوں نے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر لی، اختتامی تقریب میں مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور کے چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی پاسنگ آوٹ پریڈ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کانسٹیبلوں نے شرکت کی۔

پاس آوٹ ہونے والی خواتین اہلکاروں کی مارچ پاسٹ نے سبھی کو متاثر کیا، کمانڈنٹ کالج نے خواتین اہلکاروں سے حلف لیا، تربیت مکمل کرنے والی اہلکاروں نے ملک کی بھرپور خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔