ضمنی الیکشن : ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی منظوری دیدی

PML

PML

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔ این اے اڑتالیس میں امیدوار کی نامزدگی کا اختیار وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دے دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ نون پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے فیصلوں اور مختلف حلقوں میں امیدواروں کی مقبولیت کے حوالے سے سروے کا جائزہ لیا گیا اور امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی۔

جبکہ اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔پارلیمانی بورڈ نے حلقے میں امیدوار کی نامزدگی کا اختیار وزیر اعظم میاں نوز شریف کو دے دیا ۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔