پنجاب کے 20لا آفیسرز کی بر طرفی کے احکامات کا لعدم قرار

High Court

High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے نگراں دور حکومت میں برطرف کئے گئے 7 ایڈیشنل اور 13 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کی بر طرفی کے احکامات کالعدم قراردے دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس موقع پرریمارکس دیئے کہ وہ وقت گیا جب سرکاری ملازمت بادشاہ کی مرہون منت ہوتی تھی۔نگراں حکومت نے 7 ایڈیشنل اور 13 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کو برطرف کیا تھا۔