خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 2 بچے جاں بحق

Lahore Ksra

Lahore Ksra

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں خسرے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چلڈرن ہسپتال میں مزید دو بچے جاں بحق ہو گئے۔لاہور چلڈرن ہسپتال لاہور میں وہاڑی کے رہائشی تین ماہ کا طلحہ اور مانگا منڈی کا ڈیڑھ سالہ سیف خسرے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں خسرے سے متاثرہ درجنوں بچے زیر علاج ہیں۔

تین ماہ کے بچے کی وفات کے بعد محکمہ صحت کی خسرے سے بچائو کی خصوصی مہم پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ خصوصی مہم میں چھ ماہ سے دس سال تک کیبچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور معمول میں خسرے سے بچاو کا پہلا ٹیکہ نو ماہ اور دوسرا ٹیکہ پندرہ ماہ کی عمر میں لگتا ہے۔