ن لیگ کی پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نئی فہرست جاری

Muslim League N

Muslim League N

لاہور (جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نئی فہرست جاری کردی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پنجاب میں جنرل نشستیں زیادہ تعداد میں جیتنے کے بعد خواتین کی مخصوص نشستیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کے بعد پرانی فہرست میں ترمیم کرکے نئے نام شامل کیے گئے ہیں۔

جن میں زہرہ ودود فاطمی،صبیحہ نذیر،عامرہ خان ،شکیلہ لقمان ، عاصمہ ممدوٹ،شازیہ فاطمہ خواجہ ،مریم اورنگزیب ، فلس عظیم شامل ہیں۔ ان نو مخصوص نشستوں کے اضافہ کے ساتھ اب ن لیگ کی قومی اسمبلی میں خواتین کی کل مخصوص نشستیں 32 جب کہ پنجاب اسمبلی میں 60 ہوگئی ہیں۔