پنجاب یوتھ فیسٹیول کا آغاز اور اس کے تحت مختلف مقابلوں کا انعقاد حکومت پنجاب کا ایک قابل ستائش قدم ہے

راولپنڈی : رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر پنجاب یوتھ فیسٹیول کا آغاز اور اس کے تحت مختلف مقابلوں کا انعقاد حکومت پنجاب کا ایک قابل ستائش قدم ہے جس سے صوبہ بھر میں صحتمندانہ مقابلے کی فضا پروان چڑھ رہی ہے نیز ان مقابلوں کی انفرادیت یہ ہے کہ یوتھ کو بااخلاق اور باکردار بنانے کے سلسلے میں آگاہی دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ کرنے کے قابل ہو سکیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر کوکنگ و ڈریس میکنگ مقابلے کے انعقاد کے موقع پر کیا . مقابلے میں تحصیل کہوٹہ ٫ مری ٫ اٹک اور واہ کینٹ کی خواتین نے شرکت کی .رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان ایم این اے ٫ سیما جیلانی ٫ ایم پی اے ٫ تحسین فواد٫ منیجر صنعت زار طلعت بشیر٫ سنیئر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری سرفراز افضل ٫ سپرنٹنڈنٹ دارالفلاح اسلم میتلا٫ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کہوٹہ ملک جہانگیر سلطان٫ کورآڈینیٹر محکمہ سوشل ویلفیور شفقت سہیل کیانی اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.مقابلو ںکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سیما جیلانی نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلوں میں خواتین نے بھرپور شرکت کر کے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف تعلیمی بلکہ کھیل کے میدان میں بھی ساتھی مردوں سے کسی طور کم نہیں ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے فراہم کردہ اس موقع سے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کر رہی ہیں .سوشل ویلفیئر راولپنڈی میں کروائے گئے ان مقابلوں کی نگرانی ثریا ایاز اور رفعت پرویز نے کی . تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی خواتین کو انعام سے نوازا ٫ اور مذکورہ مقابلوں کے بہترین انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے آفیسرز کو شاباش دی۔