پنجابی کے عظیم صوفی شاعر سلطان باہو کے عرس کی تقریبات کا آغاز

Sultan Bahu

Sultan Bahu

جھنگ (جیوڈیسک) سلطان باہو با شرع ولی اللہ اور پنجابی زبان و ادب کے عظیم صوفی شاعر تھے۔ آپ حضرت بازید کے ہاں شور کوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔

اپنی اسلامی تعلیمات سے جہاں آپ نے ہزاروں لوگوں کو مسلمان کیا وہاں اپنی صوفیانہ شاعری کے ذریعے ہزاروں عقیدت مندوں کو عشق حقیقی کے اسرا و رموز سے بھی آشناء کیا۔ حضرت سلطان باہو عربی فارسی کے بہت بڑے عالم تھے۔

آپ نے فارسی میں بہت سی کتابیں تصنیف کیں۔ آپکی عالمگیر شہرت کا سبب آپ کا پنجابی کلام ہے۔ آپ پنجابی شاعری کی معروف صنف سی حرفی کے بانی ہیں۔ دنیا کی خرافات تیا گنا، تحصیلِ علم اور محبوب ازلی کا حقیقی عشق آپ کی شاعری کے اہم موضوعات ہیں۔