پیرمحل کی خبریں 19.03.2013

پیرمحل غلہ منڈی میں کھوکھا مارکیٹ میں آتشزدگی ، 18دکانیں اورکروڑوں روپے کی مالیت کے کریانہ،کپڑا ، پلاسٹک کے برتن، جنرل سٹور کا سامان جل کر خاکستر

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ) پیرمحل غلہ منڈی میں کھوکھا مارکیٹ میں آتشزدگی ، 18دکانیں اورکروڑوں روپے کی مالیت کے کریانہ،کپڑا ، پلاسٹک کے برتن، منیاری، ہوزری ، جنرل سٹور کا سامان جل کر خاکستر ،تین دکانداروں کی صدمے سے حالت نازک ضلع بھر کی ریسیکو ٹیموں نے چار گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔تفصیل کے مطابق غلہ منڈی پیرمحل میں مارکیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام عرصہ دراز سے درجنوں دکانوں پر کھوکھا مارکیٹ ہے جس میں کریانہ،کپڑے، پلاسٹک کے برتن، منیاری، ہوزری ، جنرل سٹور کا سٹیک میٹک ، درزی کی دکانیں تھیں، جس سے تاجروں کی زندگی کا سفر منسلک تھا گز شتہ رات بجلی کے جھٹکوں سے یوپی ایس زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 18دکانیں کروڑوں روپے مالیتی اشیاء سمیت جل کر راکھ ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122کی ٹیموں نے مو قع پر پہنچے کر آگ پر چا رگھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، وقوعہ کے دوران واپڈا کی اہلکاروں نے کوئی تعاون نہ کیا جس کی وجہ آگ جنگل آگ کی طرح پھیلتی گئی، غلہ منڈی کے تاجر میاں آصف جاوید مرکزی صدر انجمن تاجران ،آئر ن یونین کے صدر چوہدری منیر احمد، حاجی محمد امجد نمک والے ،میاں اسد حفیظ، میاں طبیب الحق،میاں محمدیسیٰن کوٹلی والے نے صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل پیرمحل فائر بریگیڈئز کی کوئی گاڑی نہ ہونے پر مارکیٹ جل گئی، اگر فائر بریگیڈئز کی گاڑی اور عملہ بروقت پہنچ جا تا تو تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان نہ ہوتا ،حکومت پنجاب متاثرہ تاجروں کی دل جوئی کرتے ہوئے مالی تعاون کرے تاکہ متاثرہ خاندانوں کا روز گار بحال ہو۔ یادرہے کہ ایک ہی خاندان کی چار دکانیں جل کر تباہ ہو گئی تھی۔ آگ کو دیکھ کرتین دکانداروں کی صدمے سے حالت نازک ہو گئی تھی ان کو طبی امد اد دی جارہی ہے۔ غلہ منڈی کی تمام تاجروں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج شٹرڈئوان رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے جلانے والی دکانوں کے تاجران جن میں منصب علی ، امجد نذیر اور دیگر جس کا روز گار زند گی مکمل طور پر صفا ہستی سے مٹا گیا
پیرمحل(میاں اسد حفیظ )مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے جلانے والی دکانوں کے تاجران جن میں منصب علی ، امجد نذیر، حاجی شریف، امتیاز، ذوالفقار، حافظ عمران، فقیر محمد، شاہد، محمد عثمان، شبیر احمد، امجد، حاکم علی، مظہر عباس، شہباز ، محمد اقبال، زاہد حسین، طاہر، عبد الروف اور فقیر محمد متاثرہ میں شامل ہیں جس کا روز گار زند گی مکمل طور پر صفا ہستی سے مٹا گیا مذکورہ تاجران کے گھر وں میں صدمے اور غم سے نڈھال کے ساتھ بچوں اور عورتوں سمیت کسی نے بھی ناشتہ تک نہ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی نائب صد ر و یونین کونسل 48کے ناظم میاں امجد حسین خالد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پیرمحل(میاں اسد حفیظ) پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی نائب صد ر و یونین کونسل 48کے ناظم میاں امجد حسین خالد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ، مسلم لیگی حکومت پر کرپشن کے الزامات حلقہ پی پی 90سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی نائب صد ر و یونین کونسل 48کے ناظم میاں امجد حسین خالد نے سابق صوبائی وزیر بہبود آبادی محترمہ نیلم جبار کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور صوبائی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے اجالا پروگرام اور لیپ ٹاپ کی تقسیم میں اپنے چہیتوں کو نوازا ہے اپنے من پسند لوگوں کو پلاٹ دیئے ہیں جبکہ مقامی قیادت سے ٹکٹوں کے مسئلہ پر مشاورت بھی نہ کی ہے، اس لیے میں نے پارٹی سے اختلافات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز
پارٹی کی حکومت کے ایران سے سوئی گیس اور گوارد پورٹ دیکر عوامی فیصلے کیے ہیں اور امریکہ بہادر کی دھمکیوں کو ملکی مفاد میں نظر انداز کر کے بہادری کا ثبوت دیا ہے
انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 90سے پیپلزپارٹی کی طرف الیکشن لڑ کر عوامی خدمت کر و ں گا اس موقع پر چوہدری عامر جبار، ذوالفقار علی زلفی، تحصیل پیرمحل کے صدر شیخ محمد اکر م سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔