پیرمحل کی خبریں 17.02.2013

کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اپنا وعدہ کردیا ہے میاں محمد شہباز شریف
پیرمحل(میاں اسد حفیظ)کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اپنا وعدہ کردیا ہے ،انشااللہ 20فروری کو وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورہ کے موقع پر مکینوں میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کریں گے ، ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری جنید انوار نے مسلم لیگ (ن)یوتھ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) ضلعی صدر چوہدری امجد علی جاوید ، اراکین پنجاب اسمبلی سردار ایوب خان گادھی ، میاں محمد رفیق ، مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نورحسین انصاری، سنیئرنائب صدر میاں اسد حفیظ جنرل سیکرٹری محمدعمران قیوم و کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وام کے تعاون کے بغیر امن ممکن نہیں۔ عوام کو اپنے گاؤں اور ارد گرد کے ماحول میں مشکوک افراد پر نظر رکھنا ہوگی
پیرمحل(میاں اسد حفیظ)عوام کے تعاون کے بغیر امن ممکن نہیں۔ عوام کو اپنے گاؤں اور ارد گردکے ماحول میں مشکوک افراد پر نظر رکھنا ہوگی۔ اور اس سلسلے میں ہمیں گاؤں اور محلوں کی سطح پر امن کمیٹیاں بھی بنانی چاہئے۔ تاکہ وہ اپنے گاؤں اور محلوں کی سیکورٹی کر سکے اور کسی مشکوک یا آجنبی شحص کی بھر وقت اطلاع اپنے متعلقہ تھانے کو دے۔ ان خیالات کا اظہار مشتا ق احمد سعید ی ضلعی جنرل سیکرٹری لیبرونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا دہشت گردملک وقوم کے دشمن ہے جنہوں نے بزدلانہ فعل حملوں کے ذریعے بے گناہ بچے خواتین مردوں کو قتل کرکے دہشت بربریت کا طوفان برپا کررکھا ہے ان کے عزائم ملک دشمن ہی نہیں دین دشمنی پر مبنی ہے جس کو عوام کو ملک کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ان عزائم کو ناکام بناناہوگا انہوں نے وفاقی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں کا نشانہ بننے والے متاثرین کے ورثاء کو حکومت مالی امداد اور روزگار دے تاکہ ان کے گھروں کا سلسلہ چلتا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شوگزملزمالکان کی اجارداری گنے کی سپلائی کے باوجود کسانوں زمینداروں کو سی پی آر کی رقم نہ ملنے پر کسانوں زمینداروں کا شدید احتجاج
پیرمحل(میاں اسد حفیظ)شوگزملزمالکان کی اجارداری گنے کی سپلائی کے باوجود کسانوں زمینداروں کو سی پی آر کی رقم نہ ملنے پر کسانوں زمینداروں کا شدید احتجاج حکومت ملزمالکان کو گنے کی نقد ادائیگی کا پابندبنائیںتفصیل کے مطابق رواں سیزن گنے کی شوگرملزوں کو سپلائی جاری ہے ملزمالکان گنا وصول کرکے کسانوں کو نقد رقم دینے کی بجائے سی پی آر دے رہے ہیں جوبنکوں میں رقم نہ ہونے کے باعث کسانوں زمینداروں کو گناکی فراہمی کے باوجود بروقت رقم نہ ملنے سے کسان زمیندار سخت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ انہوں نے گندم کو کھاد پانی وغیرہ دینا ہے شوگرملزمالکان پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث شوگرملزمالکان کی من مانیاں جاری ہے میاں عبد الغفار لاٹھیانوالے نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور کسانوں زمینداروں کو شوگرملزمالکان کی اجارہ داری سے بچایا جائے اور گنے کی نقد ادائیگی کروائی جائے تاکہ کسان زمیندار مالی مشکلات سے نکل سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاف شفاف الیکشن ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں میاں اسد حفیظ ضلعی

پیرمحل(نامہ نگار)صاف شفاف الیکشن ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں مسلم لیگ (ن) کامنشور وپروگرام ملک وقوم کواندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرناہے عام انتخابات کا بروقت انعقاد ملک کی بقاء ، سلامتی اور استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہے عوام لٹیروں، چوروں اور ٹھگوں سے عاجز آ چکے ہیں اور ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ عوام عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ا قتدار پر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ی ایس ٹی اساتذہ کی ٹریننگ 18 فروری 2013کو دوہفتوں کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں ہوگی
پیرمحل(میاں اسد حفیظ)ای ایس ٹی اساتذہ کی ٹریننگ 18فروری 2013کو دوہفتوں کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں ہوگی تفصیل کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سٹاف ڈویپلمنٹ لاہور کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر کمالیہ کو جاری کیے گئے حکم نامہ میں پہلے ٹریننگ نہ کرنے والے ای ایس ٹی اساتذہ کو دوہفتوں کے لیے ٹریننگ شیڈول جاری کیا گیا جس کے تحت ضلع بھر میں چار سنٹر جن میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل ،گورنمنٹ سکول نمبر1کمالیہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوجرہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہے میں اساتذہ کو ٹریننگ کروائی جائے گی جس میں میتھ سائنس انگلش اورکمپیوٹر کی جدید ٹریننگ کروائی جائے گی