اضلاع کی خبریں(جی پی آئی)17-02-2013

شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں: موبائل ایسوسی ایشن منڈی بہائوالدین
منڈی بہائوالدین (جی پی آئی) ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے جبکہ حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے مسلمانوں کا مظلوم طبقہ شیعہ جسکی ٹارگٹ کلنگ تا حال ختم نہ ہوسکی ہم اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر افضال گجر ، جنرل سیکرٹری موبائل ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہائوالدین نے سانحہ کوئٹہ اور ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایک ہنگامی اجلاس میں میں اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور حکومت ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے جو قوم کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کو روکا جائے اور اس کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اجلاس میں موبائل ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے شرکت کی جس میں عمران خاں سحاب ، محمد شاہد ، فاروق ، حافظ تیمور ، آصف بشیر ، محمد فیصل ، خواجہ ارسلان ، عرفان پراچہ ، سلطان ملک ، محمد عرفان ، قیصر عباس ،دانش علی ، شہزاد احمد قیاس ، محمد فارق ، نعیم عباس ودیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گورنر راج کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنادینگے:طالب حسین بھٹی
منڈی بہائوالدین (جی پی آئی ) گورنر راج کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنادینگے:طالب حسین بھٹی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی پر زو مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری طالب حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کیخلاف تمام سازشی عناصر کو منہ کی کھانی پڑیگی ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی ایک جنگ کی سی صورتحال اختیار کررہی ہے اگر حکومت نے اس معاملہ کو سنجیدہ نہ لیا تو قائد کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئینگے ۔اجلاس میں تمام عہدیداران نے بھر پور شرکت کی جس میں سید اعوان عباس ، سید زاہد کاظمی ، شاہد نقوی ، ظل حسنین ایڈووکیٹ ، علی حسن ، خوجہ رمیض، کے علاوہ دیگر ارکان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
منڈی بہائوالدین :سانحہ کوئٹہ کیخلاف شیعہ علماء کونسل نے احتجاجی ریلی نکالی
منڈی بہائوالدین (جی پی آئی) سانحہ کوئٹہ کیخلاف شیعہ علماء کونسل نے احتجاجی ریلی نکالی جس میںتمام تنظیموں نے بھر پور شرکت کی تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز کوئٹہ بم دھماکے میں 85 مسلمانوں کے قتل کیخلاف ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہائوالدین میں بھی احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل ، مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مختار فورس ، و دیگر تنظیموں کے علاوہ ماتمی تنظیموں نے ضلع بھر سے بھر پور شرکت کی احتجاجی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے نکالا گیا ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مقررین نے دہشتگردی ، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور حکومت کی بے حسی کیخلاف خصوصی خطاب کیے جس میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور ان سب کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچا نے ، شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے اور عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرنے کے مطالبات کیے گئے احتجاجی ریلی سے سید اعجاز حسین بخاری ، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ، سید اکرام حسین صدر تحصیل منڈی بہائوالدین ، سید عمران نقوی تحصیل صدر پھالیہ ، ناصر علی جعفری سٹی صدر ، سید شمیم رضا ، صدر جعفریہ یوتھ سید علی حسنین صدر جے ایس او ، صدر آئی ایس او سید حسین کاظمی ، نے خطاب کیا جلو س کی قیادت آغا سید علی موسوی ، خواجہ فرخ عباس ، خواجہ شکیل حسین ، سید کمال حیدر ، اعجاز حسین وڑائچ ، غلام عباس اکبر کربلائی ، مولانا اظہر حسین نقوی ، سید ظفر حسین نقوی ، با ئو محمد حسین چیمہ نے کی ، شرکاء جلوس نے کوئٹہ اور کراچی میں لگاتار شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے اور عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور انکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبات کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگردی انسانیت کی خلاف ورزی ہے: سید حسین کاظمی
منڈی بہائوالدین (جی پی آئی ) دہشتگردی انسانیت کی خلاف ورزی ہے اور جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے ساری انسانیت کو قتل کیا ، سید حسین کاظمی تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے صدر سید حسین کاظمی نے سانحہ کوئٹہ اور کراچی میں بڑھتی ہو ئی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جہاں ہر مسلمان کو مساوی حقوق حاصل ہیں شیعہ ٹارگٹ کلنگ بڑا المیہ ہے اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔ ایک تھپڑ کا نوٹس لینے والوں کو مظلوم مسلمانوں کا قتل عام دکھائی نہیں دیے رہا ہم شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے سرغنہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ امن امان کی صورتحال بحال ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت دہشتگردی ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے:سید امتیاز کاظمی ،مولانا منیر احمد
ملکوال(جی پی آئی)مسلمانوں کے قتل عام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں:سید امتیاز کاظمی ،مولانا منیر احمد تفصیلات کے مطابق ملکوال سے مجلس وحدت مسلمین کے سینئر راہنمائوںنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور گورنر راج کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ہر مسلمان کو بنیادی حقوق حاصل ہیں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے ہم چپ چاپ بیٹھنے والے نہیں ہے حکومت فی الفور کوئٹہ ، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میںہونیوالی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور اس کے سرغنہ کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد(جی پی آئی) انجمن بہبو دی مر یضا ں چو ہدری محمد جا وید اقبا ل اللہ والے اور صدر مر کزی تنظیم تا جرا ں نا صر محمود اللہ والے کے بھا ئی چو ہدری نعیم اللہ والے رضا ئے الہی سے انتقا ل کر گئے جنہیں ہزارو ں سو گوارو ں کی مو جودگی میں آ با ئی قبرستا ں رحیم پو رہ الہ آ باد میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔مر حو م کی نما ز جنا زہ مر کزی جمیعت اہلحد یث پنجا ب کے امیر حا فظ عبد الستار حا مد نے پڑ ھا ئی ۔نما ز جنا زہ میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جسٹس (ر)افتخا ر احمد چیمہ، شو کت منظور چیمہ ایم پی اے ،ڈویژنل صدر پیپلز پا رٹی اعجا ز احمد سما ں،سا بق تحصیل نا ئب نا ظم میر ما جد علی سالا ر،سا بق چیئر مین بلدیہ خواجہ محمد جمیل،صدر پر یس کلب افتخا ر احمد بٹ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن)ملک شہبا ز احمد کلیار، محمد آ صف کلیر،سید ضیا ء النور،مہر محمد رفیق بھٹہ،لا لہ خلیل احمد،چو ہدری محمد ریا ض،عبد الوکیل علوی ،صا بر حسین بٹ،مہر طا ہر جا وید مٹھو،صو فی محمد اشرف نثار،و قاص خا لد ہا شمی،محمد خا لد اللہ والے،مستنصر علی گو ندل،محمد اسلم کلیار،سیف اللہ بٹ،میر ایا ز عا مر،حا فظ مشتاق کو کب،ایس ایچ او سو ہدرہ اشفاق پہلوان،عبد اللہ وڑائچ،خواجہ محمد شعیب،چو ہدری محمد نسیم اللہ والے،میجر الطا ف چیمہ،نا صر محمود کلیر،ندیم صا دق تا رڑ اور شہریو ں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں شہباز شریف نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ملک کو نئے دور میں داخل کر دیا:حاجی عارف حسین
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ملک کو نئے دور میں داخل کر دیا، جس سے پاکستان کو استحکام اور اس کا وقار دنیا کے ملکوں میں بلند ہو گا، میٹرو بس سروس کو جنگلہ بس سروس کہنے والوں نے اپنے دور میں ذاتی بنگلہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معافی والا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کی عوامی خدمات کو چھپانا ایسے ہی ہے جیسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر سورج کے وجود سے انکار کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوامی جماعت اور میاں برادران عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، انشاء اللہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے۔ اس موقع پر مبین عارف، محمد بوٹا، حاجی افتخار، پروفیسر عبدالرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ناموس رسالت کے خلاف بولنے والی زبان اور لکھنے والے قلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صو بائی سیکرٹر ی اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے خلاف بولنے والی زبان اور لکھنے والے قلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ،ناموس رسالت پر جان دینا اور لینا دونوں عبادت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گا ئو ں حسن کھٹوہڑ میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی راہنما الحاج سرفراز احمد تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد مشتاق احمد سلطانی ، چوہدری محمد مالک چیمہ ، چوہدری احمد حسن چیمہ ، علی اصغر چیمہ ، طاہر محمو د تارڑ، صوفی محمد شریف چیمہ ، سابق ناظم مبشر اقبال چیمہ ، محمد اشرف چیمہ ، مفتی محمد حسین صدیقی ، مفتی غلا م نبی جماعتی ، پیر عمار سعید سلمانی ، قاری غلام سرور حیدری ، قاری محمد اعظم چشتی ، حافظ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا مولانا اکبر نقشبندی نے کہا کہ (1) سیاست میں منافقت کو فروغ دے کر وفا داریوں کی سودے بازی کرنیوالے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔(2)کوئٹہ کا بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، بے گنا ہوں کے قاتل انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں ، دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں انہیں تختہ دار پر چڑھایا جائے ۔حکومتی اور عسکری قیادتوں کو اب دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ کے تمام سودوزیاں کا جائزہ لے کر جیسے بھی ہو قیام امن کو یقینی بنایا جائے۔(3)انہوں نے کہا کہ غلطی سے کنٹرول لائن پار کر نیوالے فوجی اخلاق احمد کو شہد کرنا بھارت کی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے منہ توڑ جواب دیا جائے اگر بھارت کے خونی ہاتھ کو نہ مروڑا گیا تو خون کی ہولی کے رنگ مزید بڑھتے جائیں گے اور اس بدمعاش کا حوصلہ بھی بڑھتا رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔
غلام فرید چشتی کی والدہ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر دخاک کر دیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی فورس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صوفی غلام دستگیر خان کی ہمشیرہ اور صوفی عبدالرحمان چشتی کی اہلیہ اور غلام فرید چشتی کی والدہ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر دخاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ صاحبزادہ محمد دائو د رضوی نے پڑھائی ، مرحومہ کے قل کا ختم شریف آج صبح 9بجے جامع مسجد نور مدینہ عطاء محمد روڈمحلہ شاہین آباد میں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کی بڑی قوت ہیں اور اب انہیں میدان عمل میں نکلنا ہوگا کیونکہ یہ انتخاب اور انقلاب کا وقت ہے، نوجوان اپنے قائد کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں، تحریک انصاف ملک میں انقلاب لا کر رہے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ماڈل ٹائون میں کارنر میٹنگ اور مرکزی دفتر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور بیدار ہو چکا، پارٹیاں تبدیل کرکے فرشتے بننے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ، فریب کی سیاست کا خاتمہ کرکے ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کسی معرکہ سے کم نہیں، انشاء اللہ نظریاتی کارکنوں کا یونٹی گروپ ہی کامیابی حاصل کرے گا۔ اس موقع پر عمر خان، مبین اشرف، فیض رسول گجر، رانا عمران ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی جس طرح صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں مخالفین کی نیندیں اس سے حرام ہوچکی ہیں، وہ حلقہ این اے 96 کے علاقہ محلہ محبوب حق میں میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)’ تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں مل کر بھی پیپلزپارٹی کو شکست نہیں دے سکتیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی پارٹی ہے یہی وجہ ہے کہ اتحادی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پانچ سال تک محصور رہنے والے ممبران اسمبلی جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائدین محب وطن اور ورکروں کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایسے سیاسی ورکروں کو خوش آمدید کہتے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میاں برادران ہی کی وساطت سے ممکن ہے اور یہ وہ قیادت ہے جو کہ اپنے کارکنوں اور ورکروں کی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کو اندھیروں میں ڈبو کر دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہے، انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، عوام جانتے ہیں کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی دوبارہ برسر اقتدار آگئے تو ملک میں رہی سہی صنعت بھی تباہ ہوجائیگی اور ملک ایک بار پھر اندھیروں میں ڈوب جائیگا، لوہیانوالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے اور ملک بھر میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ میٹنگ سے غلام رحمانی بٹ، خواجہ مسعود الیاس، ہارون اشرف، عمران رشید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی زون پی پی 92 چودھری رضوان چیمہ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کامنشور ملکی ترقی اور قومی یکجہتی کا بہترین آئینہ دار ہے، اگر ہمیں خدمت کا موقع دیا گیا تو جماعت اسلامی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردے گی، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے جس نے ظلم و جبر کے نظام کو بدلنے کے لیے عوامی اور انقلابی منشور دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، امریکہ بالآخر طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر خطے سے نکلنے پر مجبور ہو چکاہے، امریکہ نے افغانستان پر حملہ آور ہونے سے پہلے برطانیہ اور روس کے انجام سے سبق سیکھا ہوتا تو آج اسے اس ذلت آمیز شکست سے دوچار نہ ہونا پڑتا۔
۔۔۔۔۔۔۔
سازشی ٹولے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سازشی ٹولے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔جو الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے وہ منہ کی کھائیں گے’الیکشن ہر صورت میں وقت پر ہونگے مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سیاسی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی حالت ابتر کرنیوالی سیاسی جماعتوں کا بوریا بستر گول کر دیں کیونکہ ریاست کو درپیش بحرانوں سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی شعبہ تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات اس بات کی واضح دلیل ہے کہ چند سالوں میںپنجاب میں شرح خواندگی 100%ہوجائیگی۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ جات کا ایشوکھڑا کرکے عوام میں نفرت کا بیج بو نے کیساتھ ساتھ خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کر کے انتخابات کو التوار کا شکار کرنا چاہتی ہے ‘مخالف سیاسی جماعتیں سو گرینڈ الائنس بھی بنا لیں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو نہیں روک سکتی انہوںنے کہاکہ میٹرو بس سروس اہلیان لاہور کے لیے ٹھنڈا ہوا کا جھونکا ہے میاں شہباز شریف نے روزانہ آمدورفت کے دوران پیش آنیوالے پچیدہ مسائل سے بچا لیا ہے میاں شہباز شریف نے میٹرو بس کا منصوبہ قلیل مدت میں وسائل کے اندر رہتے ہوئے مکمل کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ اعجاز الحسن میر کی رحلت سے صحافت کا ایک باب ختم ہو گیا،وہ ایک بے باک اور نڈر صحافی تھے، انکی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی اعجازالحسن میر کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ اعجاز میر نے ایک طویل عرصہ صحافتی خدمات انجام دیں ،گوجرانوالہ شہر کے مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ،نوجوان صحافیوں کے لئے ان کی شخصیت ایک ادارے کی سی حیثیت رکھتی ہے۔انکی وفات سے گوجرانوالہ کی صحافت میں کبھی نہ پر ہونے والہ خلا پیدا ہو گیا ہے،مسلم لیگ ن کے کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر فائز کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پارٹی کے اندر الیکشن کروا کے عمران خان نے سیاسی جماعتوں میں پاکستان تحریک انصاف کو اعلیٰ مقام دلایا ہے۔انشاء اللہ کامیاب امیدوار جمہوری طریقوں سے کامیاب ہوکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جس سے ملک میں بے روزگاری، دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عقیل ڈار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلعی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی سیٹ کیلئے کاغذات جمع کرواتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ ملک میں امن اور خوشحالی کیلئے پر عزم ہو کر اپنی صلاحیتوں کو بروائے کار لایا ہے اور ہم ہمیشہ اپنے قائد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو ایک ایسی راہ پر لے جائیں گے جہاں صرف اور صرف خوشحال زندگی کا دور دورہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر عادل سلیم نے الیکشن کمیشن میں ضلعی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی سیٹ کیلئے کاغذات جمع کرواتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)امیدوار برائے حلقہ پی پی 98سید ایثار شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملکی آئین اور عوام کی تذلیل کے مرتکب حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بہتری لائیں نہ کہ قومی خزانے میں لوٹ مار کی اندھیر نگری مچا کر اسے کنگال کر دیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے گھوسٹ سکولوں کی رپورٹ نہ دینے والے محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف موثر کارروائی کے حکم نامے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔محکمہ ایجوکیشن کے افسران سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام اور حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے تھے۔ملک کو قرضوں می نذر کیا جا رہا ہے جبکہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔سید ایثار شاہ نے کہا کہ حلقہ پی پی98سے منتخب ہو کر انشااللہ حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم کیو ایم ٹوپی ڈرامہ کر کے عوام کو مزیدبیوقوف نہیں بنا سکتی’شاداب رضا

راولپنڈی، اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے صوبائی صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے ایم کیو ایم کی جانب سے لاتعداد بار حکومت سے علیحدگی کے اعلان کو محض ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم اب با شعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتی،قوم ایم کیو ایم کی مفاد پرستی اور منافقانہ طرز سیاست سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ہے، 5سالہ تک وزارت اور 11سال سے گورنری کے مزے لوٹنے کے بعد ایم کیو ایم اب فرینڈلی اپوزیشن کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گی اور نگراں حکومت میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے حکومت کو بلیک میل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے چند ہفتے قبل ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت چھوڑنے کا اعلان 100چوہے کھا کے بلی حج کو چلی کے مصداق ہے لیکن باشعور عوام ایم کیو ایم کی مفاہمانہ و منافقانہ طرز سیاست کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور اب وہ ان کے ٹوپی ڈرامے میں نہیں آئیںگے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے جرائم کی فہرست اتنی طویل ہے کہ وہ حکومت کی چھتری سے نکل کر آسانی سے سانس نہیں لے سکتے، ایم کیو ایم اگر حکومت سے علیحدگی میں سنجیدہ ہے تو گورنر سندھ استعفیٰ کیوں نہیں دیتے ؟ایم کیو ایم اس طرح کے ڈرامے کر کے اپنے گناہوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ سمیت پورا ملک بد امنی کی کیفیت میں مبتلا ، حکمراں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں:زاہدحبیب قادری
راولپنڈی، اسلام آباد( جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدزاہدحبیب قادری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گر دی کے افسو سناک واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انتہاپسنددہشتگردنہتے عوام کو نشانہ بناکر فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے میں مصروف ہیں۔ کوئٹہ سمیت پورا ملک بد امنی اور انتشار کی کیفیت میں ہے اورعوام حالت خوف میں مبتلا ہیں حکومت پر سے عوام کا اعتبار ختم ہوگیا ہے حکمراں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔ یوم سوگ کا اعلان ہونے والے نقصان کا ازالہ نہیںکرسکتا، دہشت گردوں کو بلا تفریق گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اورعوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیبلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئروائس پریذنڈنٹ ڈاکٹرمحمدجہانزیب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور اس غم کی گھڑی میں برابر کے شر یک ہیں اور دُعا گو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں ۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدجہانزیب نے کہا کہمعصوم شہر یوں کو تحفظ فراہم کر نا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بد قسمتی سے اقتدار کے نشے میں حکومت بے ہوش پڑی ہے اور دہشت گردکھلے عام معصوم شہر یوں کونشانہ بنا نے میں مصر وف ہیں۔ پاکستان بھر میں دہشت گر دی کر نے والوں کو عبرت کا نشان بنا ہوگا تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت کی جرأت نہ کر ئے مگر بد قسمتی سے حکمرانوں نے دہشت گر دوں کو کُھلے چھٹی دے رکھی ہے اور سر عام دہشت گر دی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی ، بلوچستان اور فاٹا میں پرامن ، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن قومی سلامتی اور ملک کے محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں ۔ وفاقی صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور فوجی وغیر فوجی انتظامیہ پوری سنجیدگی اور گہرائی سے احساس کریں اور بروقت تمام اقدامات کیے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیرپائو کے چیف آرگنائزر پنجاب و فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میرنے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ قومی وطن پارٹی شیرپائو بھی ایسے افراد کو خوش آمدید کہتی ہے جو وطن اور اہل وطن کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں قومی وطن پارٹی شیرپائو دکھی انسانیت کے دلوں کی دھڑکن اور ظلم کے خلاف ننگی تلوار ہے یہ ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ تحریک بھی ہے ہم اپنی پارٹی میں ہم خیال اور اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے محمد فیصل میرنے کہا کہ دہشت گردی کی لہر اور معاشی بحران نے زندگی کے ہر شعبے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور اس صورتحال میں صوبے کی عوام کی یہ توقع تھی کہ مرکز اور صوبے کے اتحادی صوبے اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں گے مگر انھوں نے اس کے برعکس اقدامات اٹھا کر عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور وہ مزید مایوسی کے دلدل میں دھکیل دیئے گئے محمد فیصل میرنے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے ،معاشی عدم استحکام بڑھ گیا ہے۔ چیف آرگنائزر پنجاب و فیڈرل کونسل ممبر قومی وطن پارٹی شیرپائو محمد فیصل میر نے مزید کہا کہ آنے والا وقت ثابت کردے گا کہ قومی وطن پارٹی شیرپائو ہی حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان اور محب وطن جماعت ہے اور انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا، غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی اور قومی وطن پارٹی شیرپائو پورے پاکستان کو امن و محبت کا گہوارہ بنائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/اسلام آباد(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان’ سربراہ شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کیرانی روڈ کوئٹہ کاخوفناک دھماکہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے’ ارض پاک میں شیعہ عوام کو دیوار سے لگانے کے لئے پہلے فرقہ وارانہ گروہ پال کر غلیظ لٹریچر’ تکفیر سازی’ غلیظ نعرے اور فتوے جاری ہوئے اور پارلیمنٹ کے ذریعہ شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی ناکام کوشش ہوئی ‘ اب مذہبی دہشت گردی کی صور ت تربیت یافتہ گروہ پا ل کر نسل کشی کا گھنائونا عمل جاری ہے’ منظم سرپرستی کے کے بغیر اتنا بڑا سانحہ رونما نہیں ہوسکتا’ عوام کو حقائق سے بے خبر رکھا جارہا ہے’ ریاست نے مجھ سے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا وہ کیا ہوا’ یکجہتی کونسل بلوچستان ملک کے معروضی حالات میں جو فیصلہ کرے گی اس کی مکمل حمایت کریں گے’ ضرورت محسوس ہوئی تو اس ملک کو جام کردیں گے اور تادم مرگ جام کریں گیان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 10 جنوری کے سانحہ کوئٹہ کے شہداء اور گذشتہ روز کیرانی روڈ کے سانحہ پر یکجہتی کونسل کوئٹہ کے احتجاجی دھرنے سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی’ علامہ شیخ مہدی نجفی’ علامہ افضل حیدری’ علامہ رمضان توقیر’ علامہ جمعہ اسدی’ علامہ امین شہیدی’ علامہ مرزا یوسف حسین’ آغا مرتضی پویا’ عابد حسین زیدی’ محمد صادق عمرانی اورسردار سعادت علی چنگیزی نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا گذشتہ رات بہت بڑا ظلم ہوا اور بدترین سانحہ کے نتیجے میں بہت سے گھر اجڑے’ عورتیں بیوہ ہوئیں’ بچے یتیم ہوئے ‘ کتنے پیاروں کے لاشے اٹھائے گئے۔میں ان شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوئے ان کے خانوادوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔اتنے بڑے سانحات کے باوجود ریاست کی جانب سے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے لئے کوئی کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا۔یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ خونی قاتل اور دہشت گرد کون ہیں؟ کہاں پلتے ہیں؟ ان کے سرپرست کون ہیں؟ ان کے پاس جدید وسائل کہاں سے آئے’ ان کا نیٹ ورک کیسے اتنا منظم ہوا؟ ان حالات میں بجا طور پر محسوس ہوتا ہے کہ سرعام دستور پاکستان کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور اپنے ہی ملک کے عوام کا قتل عام تسلسل کے ساتھ جاری ہے کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہاعلامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ ہوا تھا مگر میری معلومات کے مطابق آج تک ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور قاتل و دہشت گرد آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں۔انہیں کس نے اور کیوں کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔عوام سوال کرتے ہیں۔آج تک کسی ایک قاتل اور دہشت گرد کو تختہ دار تک کیوں نہیں لٹکایا جاسکا؟قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک میں وحدت کی بنیاد ڈالی اور اتحاد کے مختلف فورمز کے بانی قرار پائے اس وقت بھی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر کی ذمہ داری ہمارے پاس ہیں ہماری حیثیت کسی گروہ یا فرقہ کی نہیں بلکہ ہم اس ملک میں ایک مکتب کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک میں اتحاد کے داعی اور امن کے خواہاں ہیں اس لئے یکجہتی کونسل کوئٹہ ملک کے معروضی حالات میںجو بھی فیصلہ جات کرے گی اس کی مکمل تائید کی جائے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت اور دیگر مکاتب فکر کے ساتھ روابط کے ذریعے ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں جائیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات
۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (جی پی آئی)چیف آرگنائز پاکستان مسلم لیگ ن گجرات ڈاکٹر علی احمد طاہرکی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر قومی وطن پارٹی کے چیف آرگنائزرپنجاب و فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہایش گاہ آبائی گائوں مرزا طائر ڈنگہ گئے محمد فیصل میرنے اپنی اور پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیر پائو کی جانب سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات کا سن کر دلی صدمہ اور افسوس ہوا ہے مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور گھر والوں کو صبر کی تو فیق عطا کرے ہم اس غم کی گھڑی میں ڈاکٹر علی احمد طاہر کے بھایئو ں کیساتھ برابر کے شریک ہیں والدہ کی وفات سے ڈاکٹر علی احمد طاہرکی زندگی میں جو خلاء پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ اللہ تعالیٰ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں خصوصی جگہ مرحمت فرمائے(آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا خسار ہ 140ارب روپے تک پہنچ جانا باعث تشویش ہے ،یوسی41میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے منافع میں چلنے والے ادارے نقصان میں پہنچا دئیے ہیں،جب تک وفاقی ادارے مستحکم نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرسکے گا،پاکستان کی ترقی وخوشحال کے لئے ضروری ہے کہ ادارے بہترین انداز میں کام کریں ،وفاقی حکومت نے اداروں کی مضبوطی کے لئے کوئی کام نہیںکیا ،اس جماعت کو صرف اپنے مفادات سے غرض ہے اور اس جماعت کے قائدین نے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کی بیساکھیاں آصف علی زرداری کو سہارا دے رہی ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے سہارے چلیں گے، کینڈا سے آئے ہوئے ایک شخص کو پیپلز پارٹی اور ق لیگ ضرورت سے زیادہ اہمیت دے کر اپنی سر گرمیاں مشکوک بنا رہے ہیں،پیپلز پارٹی کا بس نہیں چل رہا کہ کسی طرح وہ عام انتخابات ملتوی کروا دیں، پیپلز پارٹی کو علم ہے کہ عوام بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے پہرا دے رہے ہیں، اس لئے اب اس جماعت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، یہ جماعت اپنے ہی بنے جال میں پھنس جائے گی ، پیپلز پارٹی لوٹ مار پارٹی بن چکی ہے اور اب اس کی لوٹ مار میں ق لیگ بھی شامل ہو گئی ہے، ان دونوں جماعتوں کے ساتھ اب کوئی نہیں ہے، یہ دونوں جماعتیں عام انتخابات میں شکست کھا جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین چوہدری محمد ارشد ،وائس چیئر مین چوہدری شیر علی ، صدر حاجی عبدالمجید خان، سینئر نائب صدر لالہ یا سر نصیر خان ،جنرل سیکر ٹری حاجی عبدالمتین شیخ سمیت دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز نے راوی روڈ پر پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں روڈ ڈکیتوں اور ٹرکوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے گڈز ٹرانسپورٹرز میں عدم تحفظ پایا جا رہا ہے پنجاب کی مین سڑ کوں پرپولیس کی منا سب پیٹرولنگ نہ ہو نے کی وجہ سے ڈاکو سر عام سڑ کوں پر لوٹ مار کر رہے ہیں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ آئے روز روڈ ڈکیتیوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے جس میں کروڑوں روپے کا سامان گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتا ہے جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑ تا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو ڈکیتی کے بعد ایک اور ازیت ناک مرحلے سے گز ارنا پڑ تا ہے جو کہ ایف آئی آر کے اندراج میں رکاوٹ ہے جو کہ بھاری رشوت ادا کر نے کے بعد درج ہوتی ہے ٹرانسپورٹرز رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو مین سڑکوں پر تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کو رات کے اوقات میں پیٹرولنگ کو یقینی بنا نے کی ہدایت دیتے ہوئے ایف آئی آر میں تاخیرکر نے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور روڈ ڈکیتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے سی آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیا جائے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہو نے والی ڈکیتوں میں لوٹے جانے والا سامان ریکور کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے سانحہ کوئٹہ کے خلاف دھرناجاری ہے۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، علامہ سید مبارک موسوی، علامہ امتیاز کاظمی،حیدرعلی مرزا، جاوید اکبرساقی اور آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر عابد حسین اور دیگر علماء کر رہے ہیں جبکہ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او سمیت عزادار انجمنیں، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہے۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان مظاہر شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کے فطری دفاع کو اپنے سامنے سے ہٹانا چاہتا ہے جس کے بعد اس کے لئے پاکستان اور اس کی سرحدوں کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنا مشکل نہیں رہے گا، یہی وجہ ہے کہ ملت تشیع خاص طور پر ہزارہ برادری کو مسلسل بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہمارا یہ دھرنا مرکزی قیادت کے حکم پر شروع کیا گیا ہے اور تا حکم ثانی ہم یہیں موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے دلسوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دشمن اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ معصوم بچوں اور عورتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو معلوم نہیں کہ پاکستان بنانے والے کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں تکفیری طاقتیں اور شرپسند عناصر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کسی قسم کا تعلق نہیں وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے مطالبات کو تسلیم کریں۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے ڈویڑنل صدر عابد حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے دلسوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس او لاہور ڈویڑن آج گورنر ہاؤس کے سامنے مال روڈ پر مظاہرہ کرئے گی۔ عابد حسین نے کہا کہ دشمن اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ معصوم بچوں اور عورتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو معلوم نہیں کہ پاکستان بنانے والے کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کے فطری دفاع کو اپنے سامنے سے ہٹانا چاہتا ہے جس کے بعد اس کے لئے پاکستان اور اس کی سرحدوں کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنا مشکل نہیں رہے گا، یہی وجہ ہے کہ ملت تشیع خاص طور پر ہزارہ برادری کو مسلسل بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس میں تکفیری طاقتیں اور شرپسند عناصر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کسی قسم کا تعلق نہیں وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے مطالبات کو تسلیم کریں۔ ڈویڑنل صدر آئی ایس او پاکستان نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں انشاء اللہ مسلمان جسد واحد کی مثال قائم کرتے ہوئے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کو ناکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن آج گورنر ہاؤ س کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جاری لہر قابل مذمت ہے اور کوئٹہ میں خصوصی طور پر ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے پیچھے بھی امریکی عزائم دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام اہلسنت اپنے اہل تشیع بھائیوں کیساتھ ہیں اور لاہور میں جاری دھرنے کی بھی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں بلکہ محض ایک گروہ ہے جو امام بارگاہوں کو بھی نشانہ بناتا ہے اور درباروں مزاروں پر بھی حملے کرتا ہے اور یہی لوگ استعماری قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ سانحہ کوئٹہ کے ملزموں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے بعد اب وہاں گورنر راج میں ایسا اندوہناک واقعہ ہونا بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔صاحبزادہ فضل کریم نے شہدائے کوئٹہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جاری دھرنے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کا مقابلہ بھی باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو اپنے اندر موجود شرپسندوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ دہشت گردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔مجلس وحدت مسلمین کے لاہور میں مال روڈ پرگورنرہائوس کے باہر جاری دھرنے میں شرکاء کی تعداد میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اعجاز چودھری نے دھرنے میں شرکت کی اورسانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت اور شہدائے کوئٹہ کے پسماندگی سے اظہاریکجہتی کیا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ وفا قی وصوبائی حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے۔اعجاز چودھری نے مزیدکہاکہ سانحہ کوئٹہ میںجاں بحق اورزخمی ہونے والے معصوم بچوں کو کیاقصور تھاجو سکول سے واپس اپنے گھروں کوآرہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام مظلومین کے ساتھ ہیں اورانشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر دہشت گردی کامکمل خاتمہ کردے گی ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کاناسو ر ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اوراس میں پنجاب حکومت کی دہشت گردوں کے ساتھ دوستی ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن اورہماری قیادت مظلومین کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک خاص سازش کے تحت کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ پاکستان میں اقوام متحدہ کی فورسز کو اتارا جاسکے، حالات انتہائی حد کی جانب بڑھ رہے ہیں ان کے حوالے سے ہمارے سکیورٹی اداروں کو سوچنا ہوگا اور دہشت گردی کے واقعات کاسدباب کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپرسانحہ کوئٹہ کے شہداء کے قاتلوںکو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما سلونی بحاری ،فضہ ذیشان ،اور انیلا ملک نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گر دی کے افسو سناک واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیو نکہ یہ دُکھ پورے پاکستان کا ہے ملک کو کمزور کر نے والے عناصر دہشت گر دی کر تے ہوئے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے میں مصروف ہیں جن میں اُن کو بُر ی طرح ناکامی ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں دہشت گر دی کر نے والوں کو عبرت کا نشان بنا ہوگا تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طر ح کر نے کی جرت نہ کر ئے مگر بد قسمتی سے حکمرانوں نے دہشت گر دوں کو کُھلے چھٹی دے رکھی ہے اور سر عام دہشت گر دی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ میں جو شہید ہوئے ہیں ان کا کوئی قصور نہیں ہے مگر عوام کو نشانہ صرف حکمرانوں کی وجہ سے بنایا جا رہا ہے حکمرانوں نے اگر دہشت گر دی کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی بنا ئی ہوتی تو آج اس طرح کی دہشت گر دی نہ ہوئی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور اس غم کی گھڑی میں برابر کے شر یک ہیں اور دُعا گو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ علما کونسل نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی نے کہا کہ حکومت ملک میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، کسی بھی سطح پر شیعوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا، ان کا قتل معمول بن چکا ہے ، ہفتہ کے روز ہونے والا دھماکہ بلوچستان میں گورنر راج ختم کرنے کی کوشش ہے، اقتدار کے لالچ میں اندھے ہونے والے شیعوں کا خون بہا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی انکوائری کے لئے فوری کمیشن بنایا جائے، دہشت گردی کے کیمپ بند کئے جائیں، دہشت گردوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل لاہور کے صدر آصف علی زیدی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوکھلی چھٹی دے کرملک کا امن تباہ کردیاگیا ہے، حکومت مصلحتوںسے باہر نکلے ، شیعوں کے قتل پر حکومت کی خاموشی پر سخت تشویش ہے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں شیعوں کاقتل عام کیا جارہا ہے مگر کوئی حکومتی نمائندہ ان کے قتل پر افسوس تک کا اظہار نہیں کررہا ،انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کوپرامن رہنے کی تلقین کی ہے ،ہمارے کارکنان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ایک کال کے منتظر ہیں ،مشکل کی اس گھڑی میں کارکن صبر کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ،ہر سطح پر دہشت گردوں کو تحفظ دیا جارہا ہے ،ان کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ظالموں جواب دو قاتلو حساب دو کے نعرے درج تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ملتان آرٹس کونسل ہال میں قاضی حسین احمد اورپروفیسر غفور احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں قومی سطح پر کوئی اتحاد نہیں بنے گا۔ جو پارٹیاں اقتدار میں ہیں ان کا اتحاد تو رہے گا لیکن قومی سطح کا اتحاد نظر نہیں آتا۔ 2014ء میں امریکہ کو افغانستان سے نکلنا ہے وہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں ایسی حکومت بنے جو اُن کے ڈو مور کے نعرے پر عمل کرے۔ طاہر القادری کے ایسے وقت پر آنے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ باہر کا آدمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے طاہر القادری کی سوچ کو شکست ہوئی۔قاضی حسین احمد اور پروفیسر احمد دو افراد کے نام نہیں بلکہ تحریک کے منبع ہیں ۔جنہوں نے لیل ونہار کی جدوجہد سے لاکھوں لوگوں تک دین کی دعوت پہنچائی۔ قرآن وحدیث پر عمل پیرا ہوکر انہوں نے دشمنوں کو دوست بنایا اگر ہم نے پاکستان کو اسلام کا گہوارا بنا نا ہے تو ہمیں ان کے راستے پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان آرٹس کونسل ہال میں منعقدہ قاضی حسین احمد اورپروفیسر غفور احمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیدمنورحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا اور دہشت گردوں کی جماعت ہے۔ ان کا ایجنڈا پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی ہے۔ کراچی میں بوری بند لاشوں کا کلچر انہوں نے متعار ف کرایا۔اگر ایجنسیاں ان کی پشت پناہی نہ کریں تو پھر وہ یہ الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبہ نہیں بنا سکی تو اب کیسے بنے گا۔ یہ صرف پوائنٹ سکورنگ کی جارہی ہے ۔اگر اُن کو صوبہ بنانا تھا تو وہ اب تک بنا چکے ہوتے ۔جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات میں تحریک ا نصاف، (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرے گی۔علاقے بدل جائیںگے اور یہ کام بڑے پیمانے پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کے مشن کو زندہ رکھنا ہے دونوں کی یاد کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم قر آن وسنت پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی مملکت بنائیں ۔انہوں نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک دین کے فروغ کی جدوجہد کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ہم زندگی گزار رہے ہیں وہ مسلمانوں کا سیکو لر معاشرہ ہے جس میںحرام کمانا آسان ہے لیکن حلال کمانا مشکل ہو چکا ہے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد نے 21سالوں میں جماعت اسلامی کو نوجوانوں کی جماعت بنا دیا اور44سالہ پارلیمانی نظام میں پروفیسر غفور احمد جیسا پارلیمینٹیرین نظر نہیں آتا۔ ان رہنمائوں نے اپنے کردار کی پختگی سے عام آدمی کی زندگی پر اثر ڈالا ہے اور انہی کی وجہ سے پاکستان کی سیاست میں توازن رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے دور دور تک قانون نظر نہیں آتا۔ کراچی میں روزانہ لاشیں اُٹھائی جارہی اور ملتان میں ڈاکوئوں کا راج ہے ۔ پاکستان کو لٹیرے سیاستدانوں سے آزاد کرانا ہے ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کو کھلے الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ملیں گے جنہیں ہم اپنا رول ماڈل کہہ سکیں گے۔ موجودہ حالات میں ہمیں انہی رول ماڈلز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا۔حلقہ بندیاں نہیں کی گئیں اور ووٹر لسٹوں کی صحیح تصدیق نہیں ہو سکی۔ اگر آج ایسا نمائندہ سامنے نہ آیا جو عوام کی بات کرے تو قائد کا پاکستان خطرے میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد نے مسلسل محنت اور کوششوں سے جماعت اسلامی کو ملک کے چپے چپے تک فعال کیا اور ان مٹ نشان چھوڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج عام آدمی بھی ان رہنمائوں کی کمی کو محسوس کرررہا ہے۔مسلم لیگ (ن ) کے رہنما وسینیٹر رفیق رجوانہ نے کہا کہ آج کل آرٹیکل62اور63کا بہت چرچا ہے پروفیسر غفور احمد اور قاضی حسین احمد آرٹیکل کی ان شقوں کی مکمل تصویر تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں آج عہد کریں کہ ملکی قیمت پر سیاست نہیں کرینگے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے ان رہنمائوں کو مدبر ، شفیق اور منجھا ہوا قرار دیا۔ جے یوپی کے مرکزی نائب صدرمفتی ہدایت اللہ پسروری نے کہا کہ ان رہنمائوں نے اقامت دین اور اتحاد ملت کیلئے اپنی ایک ایک سانس وقف کررکھی تھی اور انہوں نے اپنی زندگی کی صبح شام ملت کی بہتری کیلئے سوچتے اور عملی اقدامات کرتے ہوئے گزاری ہیں۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد اخوت، محبت ، بھائی چارے کا پیغام دیا اور اسلامی تحریکوں کے رہنما تھے۔ سینئر صحافی و دانشور جبار مفتی نے کہا کہ قاضی حسین اورپروفیسر غفوراحمد اتحاد اُمت کے داعی تھے۔ اُمت کا درد رکھتے تھے۔پروفیسر صاحب انتہائی ملنسار شخص تھے 1973ء کے آئین میں ان کا بنیادی کردار ہے وہ ساری ساری رات بیٹھ کر 73ء کے آئین کا شق وار جائزہ لیتے تھے اور ڈرافٹ تیار کرتے تھے۔ اس موقع پر صہیب عمار صدیقی نے اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض سرانجام دیئے اور رائو ظفر اقبال نے دعائے مغفرت کرائی۔
۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے:جماعت اسلامی
لاہور( جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کوئٹہ دھماکے پر حکومت کی بے حسی اور ناکامی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔بلوچستان دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے۔شیعہ ہزارہ برادری کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے۔صوبے میں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا جبکہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے۔چیف جسٹس سانحہ کوئٹہ کا نوٹس اور عدالتی کمیشن بناتے ہوئے تحقیقات کروائیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک میں انتخابات ناگریز ہوچکے ہیں۔بلوچستان کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہے۔گورنر بلوچستان کا اعترافی بیان حکومت کی کارکردگی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بلوچستان میں جاری موت کے رقص کوروکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ بلوچستان میں فرقہ واریت کی وباپھیل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کیے جارہے ہیں اور اس میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔جب تک امریکہ اس خطے میں موجود رہے گا امن قائم نہیں ہوسکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نام نہاد امریکی جنگ سے فی الفور باہر نکلا جائے۔ملک میں لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔ملکی حالات دن بدن گھمبیر ہورہے ہیں اگر حکمرانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک کی بقاء خطرے میں پڑسکتی ہے۔پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی محض چند ڈالروں کے عوض پاکستان کی عزت،وقار اور سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔جان و مال عزت و آبرو غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں18فروری2008کو عوام نے مشرف کی امریکی غلامانہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیاتھا مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت بھی مشرف کی باقیات کا تسلسل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی و عسکری قیادت خارجہ پالیسی کو از سرنو تشکیل دے۔98فیصد عوام اس خطے سے امریکی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔امریکہ دوست کے روپ میں دشمن ہے جس نے ہمیشہ اپنے مفادات کو عزیز رکھا ہے۔نیٹو سپلائی لائن کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا کوئٹہ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردوں کااسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور کوئی مسلمان اپنے بھائی کا خون نہیں بہا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس موقع پر ہمیں ملی یکجہتی’ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ملبہ اٹھا کر دونوں گراونڈ ز کو اصل شکل میں بحال اوراضافی سہولیات بھی فراہم کی جائیں:وزیراعلی
لاہور(جی پی اائی)وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے یونیورسٹی گرائونڈ اور گورنمنٹ کالج گرائونڈ کی فوری بحالی کا حکم دے دیتے ہوئے دونوں گرائونڈ ز سے ملبہ اٹھا کر انہیں اصل شکل میں بحال کرنے کی ہدایت کی ہےـ وزیر اعلی نے دونوں گرائونڈز کی بحالی کے ساتھ اضافی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرائونڈ ز کی بحالی کاکام فوری طور پر شروع کیا جائے۔وہ آج ماڈل ٹائون میں میٹروبس سسٹم سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھےـسینیٹر پرویز رشید ، معاون خصوصی زعیم حسین قادری ، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان،ایم پی اے مہر اشتیاق احمد، سیکرٹریز اطلاعات و سپیشل ایجوکیشن ، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹروبس اتھارٹی،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کیـوزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹروبسیں اور ان کی تنصیبات قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت عوام کی بھی ذمہ داری ہےـ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کا نیا کلچر متعارف کرایا گیاہے اورعوام بھی اب سفر کرنے کا نیا منظم انداز اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میٹروبس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کا وعدہ پورا کیاہے۔کل سے میٹروبس سروس پر سفرکرنے والے مسافروں سے 20روپے کے حساب سے کرایہ وصول کیا جائے گا اورگجومتہ سے شاہدرہ تک میٹروبس کا فلیٹ کرایہ 20روپے مقرر کیا گیاہےـ انہوںنے کہا کہ میٹروبس سسٹم کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے ـٹرانسپورٹ کا یہ جدید نظام شہریوں کو آرام دہ ، پائیدار اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کر رہاہےـانہوںنے کہاکہ ڈکٹیٹر مشرف اور اس کے حواریوں نے 240ارب روپے کا ریپڈ ٹرانسپورٹ کا کاغذی منصوبہ بنایا اور اس کی فزیبلٹی کی تیاری میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیاـجبکہ پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میں انتہائی کم لاگت میں میٹروبس پراجیکٹ مکمل کیا ہے ـ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی بھی ہمارے منصوبے کو رشک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اورمیٹروبس کے ناقدین بھی منصوبے کی کامیابی اور پذیرائی پر خاموش ہو چکے ہیںـ
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے میڑو بس پر ٹکٹ لگا کر ایک با ر پھر عوام سے دھوکہ کیا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے یہ اعلان کیاگیا تھا کہ میٹرو بس چار ہفتے تک مفت چلائی جائے گی مگر یہ بس ایک ہفتہ بھی مفت نہ چلی ،مسلم لیگ ن اپنے ہی اعلانات پر عمل نہیں کرتی ،میٹرو بس منصوبہ کی پوری دنیا نے مخالفت کی لیکن ن لیگ کے قائدین اسے بنانے پر بضد رہے اور اب اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ،جتنی رقم اس منصوبے پر لگی ہے اتنی رقم میں پنجاب میں کئی منصوبے شروع ہوسکتے تھے لیکن یہاں ہر منصوبہ رائے ونڈ اور ماڈل ٹائون کو دیکھ کر بنایا جاتاہے ،میڑو بس کاآڈٹ کرانے سے ن لیگ کے کرتوت سامنے آجائیں گے ،پنجاب کے سکولوں اور کالجوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لئے جگہ نہیں ہے سارے فنڈزمیٹرو بس پر لگادئیے ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ کیاان کے علاقہ میں حکومت پنجاب نے ذرائع آمد و رفت فراہم کردئیے ہیں ؟کیا جنوبی پنجاب میں اب کوئی مسئلہ نہیں رہا اور کیا وہاں کے عوام خوشحال زندگی بسرکررہے ہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بحریہ ٹائون اور ابوظہبی کے خلیفہ کے درمیان ساڑھے 45بلین ڈالر کی سرمایہ کے معاہدے سے پاکستان کی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا ، اس معاہدے سے ملک سے بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں گی ، اس معاہد ے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،ا س طرح کے مزید معاہدے ہوجائیں تو ملک سے بے روز گاری کا خاتمہ ہوجائے گا، اس معاہدے سے پاکستان کی تعمیراتی دنیا تبدیل ہوجائے گی اور سیمنٹ،اینٹ ،سریہ ،گلاس اور دیگر صنعتوں کوبھی فروغ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے ملک کر امت علی کھو کھر اور ظہیر عباس کھو کھر نے کوئٹہ میں ہو نے والی افسوس ناک واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ معصوم شہر یوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بد قسمتی سے اقتدار کے نشے میں حکومت بے ہوش پڑی ہے اور دہشت گردوں کھولے عام معصوم شہر یوں کا نشانہ بنا نے میں مصر وف ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بم دھماکے میں جو قیمتی جانیں ذائع ہو ئی ہیں اُس پر انتہائی افسوس ہے اور اس دُکھ کی گھڑی میں شہید ہونے والوں کے گھرانوں کے ساتھ ہیں معصوم شہر یوں کو نشانہ بنا نے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دہشت گر دی کر وانے والوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان تحریک انصاف اپنے بزگوں ،مائوں ،بہنوں اور بھا ئیوں کے ساتھ ہے اور دُعا گو ہیں کہ دھماکے میں زخمی ہو نے والے جلد صحت یاب ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر حماد اظہر اور میاں ندیم نے پارٹی الیکشن کے حوالے سے منعقد تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصا ف پارٹی الیکشن میں عام عوام کی شمو لیت نے یہ ثا بت کر دیا ہے کہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں عوامی جماعت کی بنیاد رکھی ہے جس کی جتنی بھی تعر یف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمرانی کر نے والی خاندانی سیاسی جماعتوں نے عوام کو ہمیشہ استعمال کر تے ہوئے بنیادی ضروریات سے ہی محر وم کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں عوام کے منتخب نمائندوں کو پارٹی کا حصہ بنایا جائے گا جو کہ انتہائی شفاف انداز سے ہو گا اور ہارنے والے اُمیدوار بھی پارٹی کا اُسی طرح ساتھ دینے کا عزم رکھتے ہیں جو کہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لیکر آئینگے اس مو قع پر انہوں نے کوئٹہ میں ہو نے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دُکھ کی اس گھڑ ی میں برابر کے شر یک اور رٹی کارکنان کی بڑ ی تعداد نے کوئٹہ دہشت گر دی میں ہو نے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دُعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ ہماری حکومت مظلوموں اور غریبوں کی ہمدرد حکومت ہو گی۔ محروم طبقات کی حکومت ہوگی۔ اب یہ حکومت ناگزیر ہو چکی ہے ۔ گزشتہ 65 سال سے یہاں غریب طبقہ ظلم کاشکار ہے ، اب ان پر ظلم کرنے والے چور لٹیروں کا دور گزر چکاہے جنہوں نے قوم کو بھوکا ننگا رکھاہے ، ان کے آنے سے مہنگائی ،بے روزگاری بڑھی ہے ، بدامنی میں اضافہ ہوا اور ٹارگٹ کلنگ کو فروغ ملاہے ۔ لوگوں کے جان ، مال عزت آبرو کا تحفظ نہیں رہا ۔ بے گناہ لوگ دن دہاڑے خون میں نہلائے جارہے ہیں ۔ انقلاب ایک حقیقت ہے اور یہ انقلاب ہمیشہ غریب اور مظلوم ہی لے کر آئے ہیں ۔ غریبوںاور مظلوموں کو متحد ہوکر ظالموں کے خلاف نکلنا ہوگا۔ اگر انہوں نے پھر ان کے پر فریب نعروں میں آ کر ان کو ووٹ دیا تو یہ ملک اور خود ان کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے ماچھی وال وہاڑی میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، حلقہ پی پی 235 کے امیدوار علی وقاص ہنجرا ، امیر ضلع سید جاوید علی شاہ ،میجر حق داد خان ، شباب ملی کے صدر عتیق الرحمن اور عبدالخالق شاکر نے بھی خطاب کیا۔سیدمنور حسن نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے سینکڑوں لوگوں کا قتل عام حکومت کی ناکامی اور نااہلی اور امریکہ نواز پالیسیوں کا نتیجہ ہے اس کے ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکمران ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک امریکہ کی نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے باہر نہیں نکلا جائے گا اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کر ے اور تمام حقائق قوم کے سامنے لائے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت ہے اور ہمارے حکمرانوں کی امریکہ نواز غلامانہ پالیسیاں ہیں جن کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے گو امریکہ گو تحریک امریکہ کو پاکستان سے نکالنے کے لیے چلائی ہے ۔ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکاہے ذلت و رسوائی اس کا مقدر ہے ۔ ہم پاکیزہ اور بابرکت انقلاب لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس میں زکوٰة دینے والا ہو گا لینے والا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو ترازو کا انتخابی نشان الاٹ ہواہے جو جاگیرداروں ، وڈیروں اورکرپٹ لوگوں سے نجات اور عدل و انصاف کا نشان ہے ۔ عوام کو ترازو پر مہر لگا کر دیانتدار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ ہم سب کو مل کر ملک میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنے گھروں سے نکلناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تیونس ، مصر ، لیبیا میں سید مودودی کی انقلابی تحریروں کے نتیجہ میں انقلاب آیا ہے پاکستان میں بھی انہی تحریروں سے انقلاب آئے گا اور یورپ و امریکہ کے دروازے پر انقلاب دستک دے رہاہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپناانقلابی منشور جاری کر دیاہے ۔ جماعت اسلامی وعدے پورے کرنے والوں کی جماعت ہے ۔ کراچی میں بلدیہ میں جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو کام کر کے دکھایا جس کا اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیں ۔ حالات کارخ ہم ہی بدلیں گے ظلم کی طویل رات کا خاتمہ اور سحر طلوع ہو نے والی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے غریبوں کو میدان میں اتاراہے جو غریبوں کے درمیان رہتے ہیں جو اللہ اور نبی ۖ کے سچے عاشق اور اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ بھوکے مر رہے ہیں ان کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں نہ ان کے سروں پر چھت ہے ۔ بچیاں غربت کی وجہ سے بیاہی نہیں جاتیں ۔ غریب کے بچوں کے لیے تعلیم ہے نہ علاج کی سہولت ہے مگر زرداری جیسے ہمارے حکمران سات ارب سے اپنے لیے ایک محل بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرداری ملک کا کرپٹ ترین حکمران ہے ۔ یہ حکمران ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے گئے ہیں اور ملک کو کنگال کر دیاہے ۔ یہ اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں ۔ فحاشی عریانی بے حیائی کو پھیلارہے ہیں ان کے خلاف اٹھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ منکر کے خلاف نہیں اٹھتے اللہ ان کی دعائیں بھی قبول نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ زمانہ آگیاہے کہ ہم سب کچھ دیکھتے ہوئے برادشت کرتے ہیں اور اس کے خلاف خاموش رہتے ہیں یہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے ، طوفان ، مہنگائی ، بے روزگاری یہ ہم پر عذاب کی نشانیاں ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ پاکستان کے کسانوں کو کنگال کر دیا گیاہے ۔ پاکستان کے کسان انتہائی محنتی اور جفاکش ہیں مگر ان کو ان کی محنت کا پورا صلہ نہیں مل رہا ۔ آڑھتی اور جاگیردار کسان کا استحصال کر رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی بر سراقتدار آ کر نہ صرف کسانوں کو ان کا صحیح معاوضہ دے گی بلکہ بجلی اور ڈیزل پچاس فیصد کم ریٹ پر انہیں مہیا کیا جائے گا۔ چاول ، گھی ، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں 20 فیصد کم کر کے انہیں پانچ سال کے لیے منجمد کردے گی ، مزدور کی تنخواہ کم از کم 15 ہزار روپے مقرر کرے گی ، سودی نظام معیشت کا خاتمہ کر کے بلاسود قرضے مہیا کیے جائیں گے ۔ جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ ملک کو مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت انجمن مزارعین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے انہیں مالکانہ حقوق دے
لاہور (جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت انجمن مزارعین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے انہیں مالکانہ حقوق دے ۔ یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔ قیام پاکستان سے قبل سے یہ مزارعین کاشت کاری کر رہے ہیں ۔ حکومت پنجاب کے وعدے کے باوجود مزارعین کو مالکانہ حقوق نہ دینا غیر اخلاقی رویہ ہے ۔ ہم ان مزارعین کی ہر فورم پر تائید و حمایت جاری رکھیں گے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کاظہار انہوں نے خانیوال میں انجمن مزارعین پنجاب کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنے انتخابی منشور میں جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور زرعی اصلاحات کا جامع پروگرام ترتیب دیا ہے اور جماعت اسلامی کا یہ عوامی انقلابی منشور غریب عوام ، کاشتکاروں ، مزارعین کے حقوق کا محافظ ہے جبکہ انگریزوں کی عطا کردہ جاگیروں کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ضبط کر لیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر زمین حکومت سے منصفانہ شرح سے خرید کر ترجیحی حق کے تحت مزراعین اور ہاریوں کو آسان شرائط پر دے دے گی جبکہ غیر سرکاری زمینوں کو پانی کی سہولت اور آباد کاری کی شرط کے ساتھ غیر مالک غریب کاشتکاروں میں گزارا یونٹ کے مطابق آسان شرائط پر تقسیم کرے گی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کے طرز حکمرانی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے ۔مہنگائی، بے روزگاری ،بدامنی ، زراعت و صنعت کی تباہی جتنی ان 5برسوں کے دوراقتدار میں ہوئی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اب عوام فیصلہ کر لیں کہ وہ ایسے کرپٹ ٹولے کو کسی صورت اقتدار کے منصب پر نہیں آنے دیں گے ۔ انجمن مزارعین کے اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چوہدری عزیر لطیف اور جماعت اسلامی ضلع خانیوال کے امیر ہارون الرشید نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمدپراچہ نے کہاہے کہ عوام کی جان ،مال، عزت ، روزگار چھین کو خود حکمرانوں نے اربوں روپے کے محل تعمیر کر لیے ۔ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، اے این پی ، ق لیگ پر مشتمل حکمران ٹولے نے ملک بیچنے ، امریکی مفادات کی تکمیل ، قومی ادارے پی آئی اے ، ریلوے ، سٹیل ملز ، سوئی گیس ، سی این جی سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں نیشنل لیبر فیڈریشن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی ، ملک محمد یوسف و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے ۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کے کارکنان جماعت اسلامی کی بہت بڑی افرادی قوت ہیں ۔ وہ صنعتی اور قومی اداروں میں عوام الناس کے تمام طبقات تک یہ پیغام پہنچائیں کہ جن حکمرانوں نے آپ کو پانچ سالوں میں قومی معیشت کو مفلو ک الحال او رتباہ و برباد کر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ان کو ووٹ کی طاقت سے آئندہ انتخابات میں مسترد کر کے جماعت اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا۔ انشاء اللہ جماعت اسلامی قائداعظم کے ویژن ، اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر عوام کے ہر طبقہ تک وسائل کی منصفانہ تقسیم ، ہر ایک کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور مہنگائی کا خاتمہ کردے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے خلاف کوئی چارج شیٹ نہیں ہے۔جماعت اسلامی ملک کوترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردی کے واقعات ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں، اسلام فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل وغارت گری کی اجازت نہیں دیتا، کوئی تیسری قوت ہے جو شیعہ اور سنی کو لڑانا چاہتی ہے۔ دینی قوتیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں، کوئٹہ میں گورنر راج کافیصلہ بے سود ثابت ہوا۔ دہشت گردی کے واقعات کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی گئی تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اس امر کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی طور پر خطرات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں کچھ بیرونی عناصر سیاسی افراتفری کی راہ ہموار کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، حکمرانوں کی ناکامیوں کو جمہوریت کی ناکامی قراردے کر غیر جمہوری قوتوں کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں مختلف قوتیں جمہوریت کے خلاف متحرک ہو چکی ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تضحیک کی جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی اور ڈاکٹر طاہر القادری مل کر عدلیہ پر حملے کررہے ہیں۔ اور ان کوپوری کوشش ہے کہ عدلیہ سے محاز آرائی شروع کی جائے۔الیکشن کمیشن کی تحلیل میں ناکامی اور عدالت سے رسوائی ملنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری سے مزید ڈرامے کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو مجروح کرنے کے پیچھے وہی عناصرکارفرما ہیں جو الیکشن کاالتوا چاہتے ہیں۔ ملک کو الیکشن سے دور لے جانے کا مطلب ملک میںخانہ جنگی کروانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
شہباز شریف میرے اور اپنے کاموں کے موازنہ پر سروے کروائیں جعلی اور جھوٹے سروے کی بنیاد پر پنجاب کے عوام کو دھوکہ نہ دیں: چودھری پرویزالٰہی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب میں میرے اور اپنے 5 سال کے دوران کرائے گئے کاموں کے موازنہ پر سروے کروائیں جعلی اورجھوٹے سروے کی بنیاد پر صوبہ کے عوام کو دھوکہ نہ دیں، جنگلا بس پاکستان ہی نہیں ایشیاء کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس میں ٹرانسپرنسی غائب ہے، شریف برادران جب تک لوٹوں کا ناشتہ نہ کر لیں انہیں روٹی ہضم نہیں ہوتی، میں نے چکوال اور تلہ گنگ میں 22 ارب کے ترقیاتی منصوبے دئیے لیکن نام نہاد خادم اعلیٰ ہمارے قائم کردہ تلہ گنگ ہسپتال کی مشینری بھی اٹھا کر لے گئے۔ وہ تلہ گنگ میں تاریخی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ حاضرین کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ جلسہ گاہ بھی چھوٹی پڑ گئی اور وہاں لگائے گئے ٹینٹ ہٹانا پڑے۔ جلسہ سے سردار امجد الیاس، ملک اسد علی خان، سید تقلید شاہ، پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ شاہ جہان، پیپلزپارٹی کی ایم پی اے فوزیہ بہرام، ملک قدیر الطاف اور پیر سید نثار قاسم نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج پر محمد بشارت راجہ، راسخ الٰہی، سردار خرم نواب، ملک مظفر خان، ملک اللہ یار خان دندہ، ڈاکٹر خالد رانجھا اور شیخ سعید احمد بھی موجود تھے۔ جلسہ گاہ میں غازیوں اور شہیدوں کے محسن کے پرجوش نعرے لگائے گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگلا بس سروس میں ایشیاء کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہوئی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، ہمارے خوشحال پنجاب کو نا اہل وزیراعلیٰ نے کنگلا کر دیا لیکن عوام آئندہ الیکشن میں انہیں پنجاب بدر کر دیں گے، ان کے ایم پی اے ایم این اے گونگے اور بہرے ہیں جو تلہ گنگ میں ہسپتال کی کروڑوں روپے کی مشینری یہاں سے اٹھانے پر خاموش رہے اور عوام کو بے بس و بے یار و مددگار چھوڑ دیا، یہاں ہسپتال میں مشینری نہ ہونے کے باعث ہلاکتیں ہونے کا مقدمہ وزیراعلیٰ اور ن لیگ کے مقامی ارکان اسمبلی کے خلاف درج ہونا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چکوال اور تلہ گنگ بہادروں، غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے، یہاں کے عوام نے مجھے جو محبت دی میں دل کی گہرائیوں سے ان کا مشکور ہوں، میں تلہ گنگ اور چکوال کو اپنا گھر سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا میں وزیراعلیٰ بننے کے بعد سے یہاں آ رہا ہوں، آپ کی محبت، جوش اور ولولہ دیکھ کر میں نے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ الیکشن لڑ کر چلے جاتے ہیں میں ہاروں یا جیتوں میں آپ کے پاس آتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس علاقہ میں جتنی پسماندگی دیکھی وہ پاکستان کے کسی علاقہ میں نہیں اس لیے اسے ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور لاہورسمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، ہم نے ایک علاقہ کے فنڈز دوسرے علاقہ یا لاہور میں نہیں لگائے مگر خادم اعلیٰ نے دوسرے اضلاع کے فنڈز بھی جنگلا بس سروس پر لگا دئیے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگلہ بس سروس، لیپ ٹاپ سکیم، آشیانہ سکیم جیسی ناکام سکیموں کے باعث پنجاب کا خزانہ خالی ہے اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں، ن لیگ نے پانچ سال میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے بلکہ عوامی خدمت کا ہمارا بلدیاتی نظام نظام ختم کر دیا۔ انہوں نے شہباز شریف کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے تینوں ادوار سے ہمارے 5 سال کے کاموں کا موازنہ پر سروے کرائیں تو انہیں پتہ چلے گا کہ عوام کے دل اور زبانیں کیا کہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کاموں کا محور عام آدمی تھا اس لیے ہم نے 1122 ایمرجنسی سروس بنائی ہمیں دکھ ہے کہ موجودہ حکومت نے اسے آگے نہیں بڑھایا، ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹرک تک کتابیں مفت دیں، سپیشل بچوں کیلئے سنٹر، کسانوں کیلئے پختہ کھالے بنائے، ٹریکٹر اور لیزر لیولر دئیے، ساڑھے بارہ ایکڑ زمین تک ٹیکس معاف کیا، 37 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں، ہم نے تمام کام نیک نیتی سے کروائے، مگر ن لیگ کے ارکان اسمبلی یہاں سے جیتنے کے باوجود اس علاقے کے عوام کیلئے کچھ نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، پنجاب کی بہتری، خوشحالی کیلئے میرے ساتھ قدم بڑھائیں تاکہ ہم آئندہ بھی اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیر کا دماغ نہیں ہوتا اسی لیے ن لیگ کے رہنما ناکام منصوبے لا رہے ہیں، سائیکل کی سواری بغیر ڈیزل اور پٹرول کے منزل پر پہنچا دیتی ہے اس لیے ہم اپنے منصوبے مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو عوام کی محرومیاں ختم کر دیں گے، اپنے گھر کو سنوارنا ہمارا فرض ہے، ہماری نیت صاف ہے ہم اپنے بھائیوں، بیٹیوں اور بزرگوں کی خدمت کریں گے، ہم سب مل کر چلیں تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ مسلم لیگی رہنما حافظ عمار یاسر نے کہا کہ شہیدوں اور غازیوں کا محسن چودھری پرویزالٰہی آج ساتویں بار آپ کی دہلیز پر آیا ہے جس نے ڈیم، تعلیمی ادارے بنائے، گھر گھر گیس اور بجلی پہنچائی، عوام آئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر احسانات کا بدلہ چکائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ظالم اعلیٰ ہے جس نے تلہ گنگ ہسپتال بند کر کے لاہور میں 27 کلومیٹر طویل سڑک بنا دی اور یہاں کے غریبوں سے طبی سہولتیں چھین لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک اس علاقہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا سہرا چودھری پرویزالٰہی کے فرزند چودھری راسخ الٰہی کے سر بھی ہے جن کی انتھک کوششوں کے باعث ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر ملٹری ہسپتال بنائیں جس سے مقامی لوگوں کو طبی سہولتیں مل سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ میں چودھری پرویزالٰہی کا تاریخی استقبال
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کا شہداء اور غازیوں کی سرزمین تلہ گنگ پہنچے پر پرجوش اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ تلہ گنگ کے عوام نے ہمارا محسن ہمارا قائد کے نعرے لگاتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہار پہنائے۔ چودھری پرویزالٰہی کا ہیلی کاپٹر دیکھ کر پنڈال میں موجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہو کر ان کے حق میں والہانہ اور پرجوش نعرے لگائے۔ تلہ گنگ اور گرد و نواح کے علاقوں سے ہزاروں افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جلوسوں اور ٹولیوں کی صورت میں پنڈال پہنچے۔ پورے تلہ گنگ کو چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، راسخ الٰہی اور حافظ عمار یاسر کی قد آور تصاویر اور پوسٹروں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔ ان پر ”محسن چکوال تیری عظمت کو سلام، جدید تلہ گنگ کے بانی چودھری پرویزالٰہی چودھری پرویزالٰہی” کے نعرے درج تھے۔ جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی پنڈال کھچا کھچ بھر جانے کے باعث قریبی سڑکوں پر بھی عوام کا ہجوم تھا جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر جلسہ گاہ کے ساتھ موجود پارکنگ اور پلاٹ خالی کر دئیے جو چند ہی منٹوں میں بھر جانے کے باوجود ہزاروں افراد باہر سڑکوں اور قریبی چھتوں سے تقریریں سنتے رہے۔ ملک مظفر علی خان نے چکوال اور تلہ گنگ کے عوام کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی کو روایتی پگڑی پیش کی۔ قبل ازیں چودھری پرویزالٰہی نے چکوال اور تلہ گنگ کے متعدد قریبی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کوئٹہ اور چکوال کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کو نسل کے رکن اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ نے کوئٹہ میں ہو نے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا کہ معصوم شہر یوں کو اس طرح نشانہ بنا نے والے دہشت گرد واجبل القتل ہیں اور اُن کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ کوئی بھی مذہب اس طرح کی درندگی کر نے کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہو نے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شر یک ہیں اور اس دُکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث دہشت گردی بڑ ھی ہے اگر بر وقت اور مو ثر حکمت عملی بنا تے ہوئے اقدامات کئے جاتے تو دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا تھا مگر پیپلز پارٹی اقتدار بچا نے میں مصر وف ہے اور دہشت گر دوں کو کُھولی چھٹی دے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گر دی اور قتل وغارت پوری قوم کے سامنے ہے اور عوام جانتے ہیں کہ یہ کس لئے کی جا رہی ہے مگر بد قسمتی سے جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گر دوںکا عبرت ناک انجام ہو گا انہوں نے کوئٹہ دھماکوں میں زخمی ہو نے والوں کی جلد صحت یابی کی لئے خصوصی دُعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ہونیوالی ہلاکتوں کے ذمہ دار بھی نااہل حکمران ہیں’ پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوںنے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ‘نتخابات میں رکاوٹ بننے والے جمہو ریت اور ملک کے دشمن ہیں’پاکستان کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روز گاری اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے بر وقت انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں ‘ملک کی تباہی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ انکے حواری بھی برابرکے مجرم ہیں قوم انکو کسی صورت معاف نہیں کر یگی ۔ وہ گزشتہ روز پارٹی دفتر میںملک خورشید احمد اعوان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ میاں محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سال سے زائد عر صہ گزر نے کے باوجود ملک میں کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جسکی وجہ سے آج غر یب آدمی کے پا س کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کر نے چاہتے ہیں جو صرف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لیے ملک میں کسی تاخیر کے بغیر مقررہ وقت پر عام انتخابات ہونے چاہیے اور جو لوگ انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں وہ جمہو ریت اور ملک کے دشمن ہیں ہم سب کو ملکر انہیں ناکام بنا نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی سمیت تمام مسائل حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران کی لوٹ ماراور خودغرضی سے تنگ آ کر لوگ انہیں چھوڑ تے جا رہے ہیں:صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ

لاہور(جی پی آئی)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کی لوٹ مار اور ذاتی مفادات کی سیاست سے تنگ آ کر لوگ انہیں چھوڑ تے جا رہے ہیں۔یہ سلسلہ جاری رہے گا اورچوہدری پرویزالٰہی ہر آنے والے دن کے ساتھ اپنے اردگرد بیٹھے لوگوں کو جاتا ہوا دیکھیں گے اس لئے وہ ایسے مزید صدمے برداشت کرنے کے لئے تیار رہیں۔رانا ثناء اللہ نے پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کے وزارت اعلیٰ کے دور میں پنجاب ترقیاتی منصوبوں کے قبرستان کا نقشہ پیش کرتا رہا اور پرویزالہٰی اینڈ سنز نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر سرکاری خزانے سے اپنی جیبیں بھریںـ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ میں گڈ گورننس اور شفافیت کا اعلی معیار قائم کیا ہے اور بین الاقوامی اداروں نے بھی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا اعتراف کیا ہے ـ انہوں نے کہا کہ بے اختیار نائب وزیر اعظم بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا لگاکر اپنا اعتبار کھو چکے ہیں اور اب ان کے جھوٹ پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی دن رات محنت شاقہ اور مسلسل نگرانی کی وجہ سے میٹرو بس کا منصوبہ 30ارب روپے کی لاگت سے 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ اگر یہی منصوبہ پرویز الٰہی بناتے تو یقینا اس کی لاگت 100ارب روپے سے بھی بڑھ جاتی اور پرویزالٰہی کے دیگر منصوبوں کی طرح مدت تکمیل کی بھی کوئی قید نہ ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ شہبازشریف پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ شہبازشریف کے دوعہدے مسلم لیگ ن کے آئین سے متصادم ہیں ،جو شخص اپنی جماعت کے آئین کااحترام نہ کرے وہ ملک کے آئین کاکیا احترام کرے گا ،کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے کبھی آئین کی پاسداری نہیں کی۔ یہ آئین شکن جماعت ہے ۔مسلم لیگ ن کے آئین میں واضح طورپر درج ہے کہ کوئی عہدیدار حکومتی عہدہ نہیں لے سکتا پھر شہبازشریف کس طرح مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہوتے ہوئے وزیراعلی پنجاب ہیں ،شہبازشریف کو وزیر اعلی بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو مسلم لیگ ن کا عہدہ چھوڑ دیں اور اس عہدے پر کسی کارکن کو آنے دیں ،شائد بغاوت ہونے کے خوف سے وہ مسلم لیگ ن کا عہدہ بھی نہیں چھوڑنا چاہتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) نائب وزیر دفاع سردار سلیم حیدر خان ایم این اے نے کہا ہے کہ رسول اکرم ۖ اور آپ ۖ کے صحابہ اکرام کے قدموں کی خاک کی بدولت ساری عزتیں ہیں توہین رسالت پر وہ پاکستان کے واحد وزیر تھے جنہوں نے نہ صرف امریکی صدر اوبامہ بلکہ امریکہ کا پرچم نذر آتش کیا اور وزارت کی پروا نہیں کی انہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کے لیے اسلام آباد میں واپڈا کے مرکزی دفتر کا گھیرائو کر کے وہاں کے انچارج کو دفتر میں پابند کر دیا کہ جب تک انکے حلقہ میں22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو کم کر کے اسلام آباد کے برابر 4 گھنٹوں تک نہیں کیا جا تا وہ واپڈا کے لوڈ شیڈ نگ کنٹرول کرنے والے سب سے بڑے افسر کو دفتر سے باہر نہیں نکلنے دینگے اس دوران انہوں نے وزیر اعظم کے فون کی بھی پروا ، نہ کی اور اپنی وزارت کو حلقہ کے عوام کے حقوق کی خاطر دائو پر لگا دیا آئندہ بھی حلقہ کے عوام کے حقو ق کے لیے وہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیا ر ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کونسل اکھوڑی کے گائوں بوٹا میں مسلم لیگ (ق ) میجر طاہر گروپ چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہونے والے عبدالرشید کی رہائش گاہ پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالرشید کی برادری اور دوست احباب نے بھی سردار سلیم حیدر کی حمایت کا اعلان کیا تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی سید عظمت علی بخار ی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سردار کیفی خان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھیں نائب وزیر دفاع سردار سلیم حیدر خان ایم این اے نے کہا کہ انکے گزشتہ 5 سالہ دور اقتدار میں جب وہ کئی مرتبہ وزیر رہے ان کا بدترین مخالف بھی کرپشن کا ایک ادنہ سا الزام بھی نہیں لگا سکا جبکہ اٹک میں محکمہ مال اور رجسٹری محرروں سے پیسے لینے پر ایم این اے اور ایم پی اے کے درمیان جھگڑے کرپشن کی ضرب المثال بن چکے ہیں انہوں نے عبدالرشید کو یقین دلایا کہ ان کو اپنے فیصلے پر کبھی مایوسی نہیں ہو گی اور وہ ان سمیت ہر ووٹر کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا گزشتہ عام انتخابات میں ان کے لیے یہ حلقہ بالکل نیا تھا اور عوام ووٹر انکے نام اور چہرے تک سے شناسا نہیں تھا اس کے باوجود وہ بوٹا سمیت دیگر مقامات سے کامیاب ہوئے انہوں نے بوٹا سمیت اپنے حلقہ کے اڑھائی سو سے زائد دیہات میں بجلی ،سڑک، نالیاں ، گلیاں اور دیگر ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ کافی دیہات میں سوئی گیس بھی فراہم کی تاہم بوٹا گائوں کو آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سوئی گیس ترجہی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی 5 سال کا امتحان انہوں نے امتیازی نمبروں سے عوامی خدمت کر کے پاس کرنے کی کوشش کی ہے اور اس امتحان میں عوام انہیں ووٹ دیکر کامیاب کرنے کے بعد دوبارہ عوامی خدمت کا موقع فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ 5سالوں میں عام آدمی کی وجہ سے عزت ملی بوٹا جو اٹک سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اوروہ حلقہ کے ایک کنارے پر ہے انہوں نے اس گائوں کے بارہا چکر لگائے تاہم سابق امیدوار جو اٹک کا رہائشی تھا نے اس گائوں میں اتنے چکر نہیں لگائے جتنے انہوں نے لگائے ہیں انہوں نے ہفتہ اتوار اور سوموار کو مختلف مقامات پر کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کاوشیں کی ہیں انہوں نے اپنے بھر پور دور اقتدار میں بھی حلقہ کی عوام کی عزتوں کا سودا نہیں کیا اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ عام آدمی کی ان تک رسائی مظلوم کی داد رسی اور ظالم کے سامنے کھڑے ہونے اور کلمہ حق کہنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) اٹک سے 20کلو میٹر دور کامرہ کے نواحی گائوں پنڈ سلمان مکھن میں محکمہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ اٹک کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی سے سوئی گیس کی مین لائن میں عرصہ دراز سے ہونے والی لیکج قریبی مکان کے کمرے میں داخل ہو گئی نماز فجر کے لیے ماچس کی تیلی جلانے پر کمرے میں زور دار دھماکہ خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مداخلت پر محکمہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ اٹک کے عملے نے میں لائن کی لیکیج میں درستگی پر کام شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق اٹک سے 20کلو میٹر دور کامرہ کے نواحی گائوں پنڈ سلمان مکھن میں محکمہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ اٹک کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی سے سوئی گیس کی مین لائن میں عرصہ دراز سے ہونے والی لیکج قریبی مکان کے کمرے میں داخل ہو گئی نماز فجر کے لیے ماچس کی تیلی جلانے پر کمرے میں زور دار دھماکہ خاتون مختیار بی بی سمیت 5 افراد محمد اسلم ، عبد الوحید ، احسن اور یوسف شدید زخمی ہو گئے زخمی ہونے والے افراد نے میڈیا کو بتایا کہ نماز فجر کے لیے اٹھنے پر جب صبح 6 بجے ماچس کی تیلی جلائی گئی تو زور دار دھماکہ ہوا جس میں ہم لوگ شدید زخمی ہو گئے اہل علاقہ نے زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کیا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے واقع کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ اٹک کے عملے پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ قبل بھی ایسا واقعہ ہوا اطلاع کے باوجود محکمہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ اٹک کا عملہ 6 گھنٹے بعدموقع پر آیا اور مقامی سیاسی عمائدین اور انتظامیہ نے بھی توجہ نہ دی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر اٹک افتخار عالم اور ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک انسپکٹر ملک احسان الہی نے جائے وقوع کا دورہ کیااور محکمہ گیس کے خلا ف کاروائی کی یقین دہانی کروائی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مداخلت پر محکمہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ اٹک کے عملے نے میں لائن کی لیکیج میں درستگی پر کام شروع کر دیا ۔
۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) اٹک پولیس میں متعدد تھانیداروںکے تبادلے پولیس افسرا ن کو ادھر سے اُدھر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں متعدد تھانیداروں کے تبادلے کیے جن میںسب انسپکٹر محمد طفیل کو انچارج چوکی غور غشتی، سب انسپکٹر محمد اسلم کو انچارج چوکی فقیرآباد، سب انسپکٹر علی حسین کو انچارج چوکی سرکہ، سب انسپکٹر ثاقب عباسی کو انچارج اینٹی کارلفیٹنگ سیل جھاری کس، سب انسپکٹر الطاف حسین کو انچارج چوکی ملہوالی، سب انسپکٹر ندیم عباس کو انچارج دریائی پوسٹ باغ نیلاب، سب انسپکٹر نوازش کو انچارج دریائی پوسٹ جابہ، سب انسپکٹرممتاز خان کو انچارج چوکی جھاری کس، سب انسپکٹر نیئر محفوظ کو انچارج چوکی گوندل، سب انسپکٹر عبدالرحمان کو انچارج چوکی ڈھرنال، سب انسپکٹر غلام محمد کو انچارج پکٹ خوشحال گڑھ، سب انسپکٹر احمد شیرکو انچارج سٹی چوکی حضرو تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) تھانہ اٹک خورد کی کارکردگی 8 ماہ کے قلیل عرصہ میںاسلحہ اور منشیات کے118 مقدمات درج کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد 55 کاریں اور 67موٹر سائیکل ضابطہ فوجداری کے تحت بند ، 4 مجرمان اشتہاری ،17 عدالتی مفرور ، 4 فوجی بھگوڑے گرفتار 3 لاکھ کی جعلی کرنسی ، ایک کروڑ سے زائد مالیت سے زائد کی چوری شدہ اور چھینی ہوئی گاڑیاں بر آمد بدنام زمانہ گینگ گرفتار ایس ایچ او نے محلہ اور دیہات کی سطح پر کھلی کچہریاں لگا کر عوام اور پولیس میں حائل خلیج کو ختم کر دیا تفصیلات کے مطابق اٹک کے کہنہ مشق تجربہ کار سب انسپکٹر مظہر حسین جنہیں اعلیٰ کار کردگی پر گزشتہ سال 6جون کو بطور ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد تعینات کیا گیا نے کامیاب حکمت عملی ،سخت محنت اور جرائم کے خلاف سخت پالیسی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اٹک خورد کے علاقہ میں جرائم کی شرح خفیف حد تک کر دی ،دوران تعیناتی انہوں نے روز اول سے 14 فروری تک 8 ماہ کے دوران اسلحہ کے59مقدمات درج کیے جن میں67ریوالور،2کلاشنکوف،3بندوق اور 2289 گولیاں ، منشیات کے59مقدمات درج کر کے32ہزار گرام چرس،73سو گرام ہیروئین،9سوگرام افیون اور 24بوتل شراب،55کاریں اور 67موٹر سائیکل زیردفعہ550ض ف کے تحت تھانہ میں بند کیے گئے 4مجرمان اشتہاری،17عدالتی مفروران اور4فوجی بھگوڑے بھی گرفتار کئے اور3لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد کی،ایک کروڑ مالیت سے زائد کی چوری شدہ و چھینی گئی گاڑیاں پکڑی گئیں اور بدنام زمانہ گینگ بھی گرفتا رہوئے، ایس ایچ او مظہر حسین شاہ نے علاقہ تھانہ کے گائوں میں جاکر کھلی کچریاں لگائیں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور لوگوں کو پولیس کے بھر پور تعاون کا یقین دلایاجس سے تھانہ لیول پر عوام الناس کو اپنے مسائل حل کرنے میں کافی مدد ملی اور علاقہ میں پولیس کا امیج بہتر ہوا انٹری ایگزٹ پوسٹ اٹک خورد صوبہ خیبر پختونخوا سے صوبہ پنجاب میں داخلے کی پہلا زینہ(Entrance)پولیس پوسٹ ہے اس کے قیام کا مقصد ملک پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی میں شامل عناصراور اسلحہ منشیات و بارود چیک کرنا ہے اس پوسٹ پرپولیس کے علاوہ پاکستان رینجر کے افسران و جوان بھی تعینات ہیں جو کہ انتہائی کڑی نگرانی رکھتے ہوئے تمام شر پسند عناصر اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جاتی ہے اس پوسٹ پرچیکنگ کرتے ہوئے برخلاف اسلحہ منشیات کاروائی بھی کی گئی ہے بالخصوص اس انٹری پوسٹ کا مقصد دہشت گردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ و بارود اور ان میں ملوث افراد کی چیکنگ ہے اس پوسٹ کوسینئر افسران وقتاً فوقتاً اچانک چیک بھی کرتے ہیں اور خصوصی ہدایات بھی دیتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) نیشنل ہائے وے روڈ کی مرمت میں کروڑوں روپے کی کریشن کی جارہی ہے سردار امیر خان ایڈووکیٹ امیدوار صوبائی اسمبلی 19پی پی نے تحریری بیان بتایا ہے کہ نیشنل ہائے وے راولپنڈی کوہاٹ روز جو تھانہ فتح جنگ حدود کھنڈا سے جنڈ تک نیشنل ہائے وے کے ٹھیکیدار اور عملہ کی ملی بھگت سے انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی کریشن کی جارہی ہے اس سے نہ صرف گاڑیوں ڈرائیوز کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ حادثات کی وجہ سے انسانی جان کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں انہوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا کہ سی آئی اے ،ایف آئی اے کے کسی ایماندار آفیسر سے انکواری کروا کر اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) ضلعی رابطہ افسر اور اے ڈی سی سمیت محکمہ مال کے افسران کے کرپشن ختم کرنے کے دعوے لھوہ کھاتے حلقہ ماڑی کنجور اور شیں باغ کے پٹواری نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر ا سمبلی کو خوش کر کے عوام کی کھال اتارنا شروع کر دی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی وزیر اعلیٰ پنجا ب کی گڈ گورننس کا جنازہ نکل گیا تفصیلات کے مطابق صوبیدار حق نواز ولد جہاں داد خان نے بتا یا کہ انہوں نے موضع ماڑی کنجور میں 6 مرلے کا پلاٹ خرید کر انتقال کرایا جسکی مالیت 6 لاکھ روپے بنتی ہے جسکی سرکاری فیس 6 ہزار روپے تاہم حلقہ پٹواری نے مجھ سے 40 ہزار روپے لیے جب میں نے اس سے بحث کی تو اس نے بانگ دھل کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو منتھلی فراہم کرتا ہوں جو میں نے عوام سے ہی وصول کر کے آگے دینی ہے اگر آپ سرکاری فیس میں سے کام کروانا چاہتے ہیں تو کہیں سے بھی کروا سکتے ہیں اسی طرح کی شکایت ملک ارشد نے بھی کی جنہوں نے 5 مرلے کا پلاٹ کا انتقال کرایا جسکی مالیت 1 لاکھ روپے تھی 20 ہزار پٹواری نے وصول کی مظہر خان نے 5 مرلے پلاٹ کا ٹرانسفر فرد لیا جسکی گورنمنٹ فیس 50روپے تھی لیکن پٹواری نے فرد کے 15 ہزار روپے وصول کیے جاوید نمبردار نے بتایا کہ میں نے اس پٹواری کے خلاف اعلیٰ افسران کو تحریری شکایات کر چکا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)(ق) میجر طاہر گروپ ضلع اٹک کا ایک تنظیمی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر محمد علی نعیم منعقد ہوا،اجلاس میںایم ایس ایف(ق) ضلع اٹک کی تنظیم سازی کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد علی نعیم نے تمام عہدیداران اور ممبران کے اتفاق رائے سے ملک نذیر احمد عرف منیرآف ماڑی گائوںکو متفقہ طور پرایم ایس ایف(ق)تحصیل اٹک کا نائب صدر نامزد کیا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ایس ایف(ق) اٹک محمد علی نعیم نے کہا ہے کہ رواں سال آنے والے عام انتخابات میں ایم ایس ایف(ق) اپنے قائد سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق اور ان کے نامزد کردہ امیدواروں کی انتخابی مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی اور اب بھی ایم ایس ایف(ق) اپنے محبوب قائد سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کا پیغام ضلع اٹک کے ہرشہر اورگائوںکے ہر محلے کی گلی گلی اور کوچے کوچے کے ہر گھر گھر پینچانے کے لیے سر گرم عمل ہے تا کہ آنے والے عام انتخابات میں میجر طاہر صادق گروپ ضلع اٹک کی3قومی اور5 صوبائی نشستوں پر تمام سیاسی او رمذہبی پارٹیوں کا مقابلہ کر سکے، اجلاس کے آخر میں ضلعی صدر ایم ایس ایف(ق) اٹک محمد علی نعیم نے کہا کہ ہم ضلع اٹک میںمیجر طاہر صادق گروپ کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور اپنے گروپ کی جیت کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اجلاس میںسٹی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ(ق) اٹک ملک حامد علی خان سجاول، ضلعی نائب صدرایم ایس ایف(ق) اٹک شمشاد حسین اعوان،،تحصیل صدراٹک محمد علی بیگ آف شکردرہ ،نومنتخب تحصیل نائب صدر اٹک ملک نذیر احمد عرف منیر آف ماڑی گائوں،سٹی صدرایم ایس ایف(ق) اٹک کامران مسکین کامی،سٹی نائب صدر اٹک ملک کامران ایوب ،سٹی جنرل سیکرٹری اٹک خلیل الرحمن پٹھان،سٹی جوائنٹ سیکرٹری اٹک سلیمان بٹ ،سٹی سیکرٹری اطلاعات اٹک میاں محمد حارث اورصدر ایم ایس ایف(ق) اٹک کینٹ شکیل خان بنگش نے خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)فخر اٹک سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان ضلع بھر کے عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ،تحصیل حضرو سمیت ضلع بھر کی6تحصیلوں میںرہنے والے عوام کے دلوں پر سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان کا راج ہے ،اٹک میں شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گرائونڈ) میں مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے جلسے کی طرح تحصیل حضرو میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا جلسہ بھی مکمل طور پر بری طرح ناکام ہو گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ(ق) اٹک ملک حامد علی خان سجاول نے چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،ملک حامد علی خان سجاول نے کہا کہ گزشتہ سال جس طرح شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گرائونڈ) اٹک میںچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار شیخ آفتاب احمد ایم این اے نے میاں محمد نواز شریف کے مسلم لیگ(ن) کے جلسہ عام میں سرکاری ملازمین کو بلا کر جسلہ گاہ کو بھرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی،اسی طرح اب تحصیل حضرو میں بھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈائیلاسسز سنٹر کے افتتاح کے موقع پر بھی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کرنل شجاع خانزداہ ایم پی اے نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی حضرو آمد اور جلسہ عام کے لیے بھی ضلع بھر سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی بدولت جلسہ گاہ کو بھرنے کی ناکام کوشش کی ہے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں کی بدولت سیاسی جلسے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوا کرتے ہیں کیونکہ ون مین شو ہمیشہ ناکام ہوتا ہے،ملک حامد علی خان سجاول نے کہا کہ تحصیل حضرو اور علاقہ چھچھ کے120گائوں سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان اور تحصیل ناظم حضرو رضا خان آف بہبودی کا گڑھ ہے ،ہمارے قائدین کے جلسے اور کارنر میٹنگز بھی مسلم لیگ(ن) اور شریف برادران کے جلسوں سے بڑی ہوتی ہیں ،آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گروپ لیڈر سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق خان کی قیادت میں متحد ہیں اوررواں سال آنے والے عام انتخابات میں ضلع بھر میں اپنے گروپ کی بھر پور کامیابی کے لیے نمایاں کردار ادا کریں گے ۔
۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)پنجاب یوتھ سپورٹس فیسیٹول میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈرکا اعزاز حاصل کرنے والے اور گینز بک آف ورلڈ میں پوری دنیا میں پاکستان اور پنجاب کا نام روشن کرنے والے یونین کونسل نمبر2اٹک شہر کے کھلاڑی ابھی تک نقد انعامات سے محروم ہیں،ان خیالات کا اظہار پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں انجم کرکٹ الیون ٹیم کے کپتان انجم زمان اور انہی مقابلوں میںحصہ لینے والی یوتھ رسہ کشی ٹیم کے کپتان عمر عبد الرحمن مانی کے علاوہ دیگر کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوںکے وفد نے نوجوان ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سپورٹس انچارج ضلع اٹک و سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کوکٹ ایسوسی ایشن اٹک ہشام خان اعوان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے یونین کونسل نمبر2اٹک شہر کے کھلاڑیوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب بھی سنیئر سیکرٹری یونین کونسل نمبر2اٹک شہر شجاع شاہ سے رابطہ کرتے ہیںتو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے آپ تمام کا کیس تیار کر کے ضلعی سپورٹس کمیٹی کو بھجوا دیا ہے اور ضلعی سپورٹس کمیٹی آگے پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کی آڈٹ کرنے والی کمیٹی کو بھجوا کر آپ کے نقد انعامات کے بل کلیئر کروا دیں گے،تمام کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ضلعی رابطہ افسر اٹک عثمان احمد چوہدری سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی سپورٹس کمیٹی کے سرکاری اہلکاروں کی اس سستی کا فوری نوٹس لیں اور پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول 2012ء میں شرکت کرنے اور جیتنے والے کھلاڑیوں کے نقد انعامات کے دیئے جانے کے جلد از جلد احکامات صادر فرما کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمائیں ۔
۔۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)تحصیل حضرو کی افغان برادری نے میجرگروپ میں شمولیت اختیار کرلی، آمدہ الیکشن میں امیدوار قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور امیدوار صوبائی اسمبلی رضا خان کی مکمل حمایت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سابق ناظم حاجی شیراز خان اور ربنواز آرائیں کی کاوش سے علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کی اہم افغان برادری کے سربراہ سردار علی، حکمران، داد میر، حسن خان اور ان کے ساتھیوں نے بمعہ پوری برادری میجر گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57میجرطاہر صادق اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16خان رضا خان کی الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) یا تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ عوام کا کوئی کام کر سکیں، ایم پی اے شجاع خانزادہ، شیخ آفتاب ایم این اے ، ملک امین اسلم اور قاضی احمد کا ایجنڈا خواص کے گرد گھومتا ہے جبکہ میجر طاہر صادق اور رضا خان حقیقی معنوں میں عوام کے لیڈر ہیں، اس موقع پر سابق ضلع ناظم اٹک میجرطاہر صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل حضرو کی افغان برادری نے میجر گروپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ میجر گروپ کی کامیابی کی ایک دلیل ہے، انہوں نے کہا کہ عوام روز روز پارٹیاں بدلنے والے نام نہاد لیڈروں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ اس قابل بھی نہیں کہ عوام کی حقوق کی کوئی بات کر سکیںاس موقع پر رضا خان نے بھی خطاب کیا اور قابلی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) تحریک انصاف چھوڑ کر میجر گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی نوجوان کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ، میجر گروپ اپنے کسی کارکن کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرے گا، مخالفین سے میجر گروپ کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی اور تحریک انصاف کو چھوڑکر میجر گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ڈرادھمکا کر بلیک میل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، بھنگی کے سیاسی نوجوان امجد خان کے خلاف تحریک انصاف کی انتقامی کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق سٹی ناظم رہنما میجر گروپ حاجی شیراز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امجد خان نے ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کرکے تحریک انصاف اور اس کے لیڈروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور میجر گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے امجد خان کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے شیراز خان نے کہا کہ میجرطاہر صادق، رضا خان اور پورا گروپ امجد خان کے ساتھ ہے، میجر گروپ اپنے کارکنان کا دفاع کرنا جانتا ہے اس لئے مخالفین اپنی حدود میں رہیں تو بہتر ہے۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) میجر گروپ کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی16خان رضا خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے جلسہ کی ناکامی دراصل علاقہ عوام کا لیگی اراکین اسمبلی پر عدم اعتماد ہے جس سے ایم پی اے کرنل(ر) شجاع خانزادہ اور ایم این اے شیخ آفتاب احمدکی نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضروکی نئی عمارت افتتاح کے 12گھنٹوں بعد بارش کے پانی سے ٹپکنے لگی، ہسپتال کی تعمیر میں کرپشن کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے،حضرو کرکٹ سٹیڈیم کی منظوری و اراضی کی الاٹمنٹ سے لیکر سول ہسپتال کیلئے 12کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری میجر گروپ کے مرہون منت ہے، آمدہ الیکشن کیلئے 60سالوں میں پہلی بار شادی خان میں بریک تھرو ہوا ہے اور وہاں کے اہم دھڑے فیاض خان و انکے ساتھیوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیاہے، خانزادہ ہاؤسنگ سکیم کو عوامی ہاؤسنگ سکیم بنا کر غریبوں کو رہنے کیلئے 3اور 5مرلہ کے سستے پلاٹس دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نثار علی خان، عمران خان، خالد خان، حاجی شیراز خان اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں، رضا خان نے کہا کہ منتخب ہو کر چھچھ میں روزگار کے موقع پیدا کرنے کیلئے گھریلو انڈسٹری ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ماڈل اور شرقی و غربی چھچھ میں ایک ایک مکمل ہسپتال کا قیام ، علماء کی مشاورت سے دینی مدارس کے بچوں کیلئے کمپیوٹر کی جدید تعلیم، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ،سوئی گیس و بجلی سے محروم آبادی کو سہولیات دینا ، حضرو شہر کو ماڈل سٹی بنانا، فائر بریگیڈ سسٹم ، طالبات کیلئے ایم اے کلاسز کا اجراء اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت پارک کا قیام ترجیحات میں شامل ہے اور اگر میں 18ماہ کے دوران اپنی ترجیحات پر 80فیصد عملدرآمد نہ کرا سکا تو مستعفی ہو جاؤں گا،انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق دور اور ضلع ناظم اٹک میجرطاہر صادق کے دور اقتدار کو عوام اب بھی یاد کرتے ہیں۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) خگوانی کی بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت سردار بہادر خان اور ان کے صاحبزادے ایوب خان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جیسا مخلص اور نڈر سیاستدان دوسرا کوئی نہیں، قوم کو سیاسی مداریوں سے نجات دلانے اور وطن عزیز کی بقا و سلامتی کیلئے عمران خان کو اقتدار میں لانا ہو گاملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور عوام دوست سیاستدان ہمارے علاقہ کا سرمایہ ہیں، ہم نے ہمیشہ سیاست کو عوام کی خدمت کیلئے کیا، ہمارا خاندان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرتا ہے، اب جینا مرنا تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تحریک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، امریکہ پلٹ سیاسی و سماجی رہنما ایوب خان اور ان کے والدسردار بہادر خان نے کہا کہ ہم منگل کو 3بجے خگوانی میں تحریک انصاف کا ایک جلسہ منعقد کروائیں گے جس میں چھچھ سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) 10 کروڑ روپے سے زائدسے نو تعمیر شدہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کی عمارت وزیر ا علیٰ محمد شہباز شریف کے افتتاح کے موقع پر معمولی بارش سے جگہ جگہ سے ٹپکنا شروع ہو گئی افسران نے وزیر اعلیٰ کو محفوظ راستوں سے لا کر واپس بھیج دیا آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین تحصیل حضرو کے صدر حاجی نوروز خان اور انکے ساتھیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 2007 میں بھرتی کیا گیا اور آج تک انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی موجود ہے وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کے رکن سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمدنعیم اعوان اور انکے ساتھیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر احتجاج کا پروگرام بنایا تاہم ڈی ایس پی اکبر عبا س اور ایس ایچ او اسرا ر احمد ستی کی منت سماجت پر انہوں نے پروگرام ملتوی کر دیا ۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) امید وار مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 15، ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ محمد شہبازشریف نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ( ن) ہی عوامی نمائندگی کی اہلیت رکھتی ہے دیگر صوبوں میں ہونے والے ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ نامساعد حالات کے باوجود پنجاب میں لاتعداد ترقیاتی کام کروائے گئے عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے پایہء تکمیل تک پہنچا کر عوام کو ریلیف دیا گیا ہے سستی روٹی، 20روپے میں کھانا، لاکھوں طلبہ میں مفت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم، 11ماہ کی ریکارڈمدت میں میٹرو بس سروس سسٹم کی تکمیل، صوبہ بھر میں دانش سکولوں کا قیام اور تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی شعبوں میں سہولیات ادا کر کے شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں خادمِ اعلیٰ ہونے کا حق ادا کر دیا گیا ہے کراچی میں پانچ سالوں میں ناردرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے کے لیے ایک کلومیٹر سڑک نہ بنا سکنے والوں کو میٹرو بس سروس پر تنقید زیب نہیں دیتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دورہ اٹک کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کو جنگلہ بس سروس کہنے والوں نے اپنے دور میںذاتی بنگلہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیامسلم لیگ (ن )کی عوامی خدمات کو چھپانا ایسے ہی ہے جیسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر سورج کے وجود سے انکار کر دیا جائے عوام جانتے ہیں کہ محمد شہباز شریف نے بیماری کے عالم میں بھی ان کے دکھ سکھ میں شرکت سے غفلت نہیں برتی ہے جب سیلاب کے دنوں میں لوگ ہیلی کاپٹروں سے فضائی معائنہ کر کے عوام سے محبت کے ڈرامے رچا رہے تھے تو خادمِ اعلیٰ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر لوگوں سے رابطہ کر کے ان کے دکھوں کا مداوا کر رہے تھے ان کی بے مثال کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ( ن) کی انتخابات میں کامیابی نوشتہء دیوار ہے اور یہی بات مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی پرویزالٰہی، عمران خان اور طاہر القادری کا ٹرائیکا الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا کر انتخابات کو ملتوی کروانا چاہتا ہے لیکن سپریم کورٹ ایسی کسی بھی غیر آئینی کوشش کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے طاہر القادری کی پٹیشن کا خارج کیا جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ الیکشن بروقت منعقد کیے جائیں گے مسلم لیگ( ن)نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے لیے جو لانگ مارچ کیا تھا اس کا نتیجہ آئین کی بالادستی کی صورت میں عوام کے سامنے ہے۔
۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)اسلامی جمعیت طلبہ اٹک کے زیر اہتمام اٹک میں حیاء ڈے منایاگیاجس میں پورے شہر کے اندر بینرز آویزا ں کئے گئے جس پر حیاء کا کلچر عام کرو کے نعرے درج تھے اسی سلسلے میں تمام کا لجز میں حیاء کیمپس لگائے گئے بڑا پروگرام اٹک گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کیا گیا جس میں حیاء واک کا انعقاد کیا گیا واک کالج کے اندر سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اہتمام پذیر ہوئی فوارہ چوک میں واک کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اٹک عاطف آمان ، ناظم اسلامی جمیت طلبہ عادل ظہور ، وقاص چغتائی ، منیر احمد، وقار الدین ، رہنما ایم ایس ایم اویس ،رہنما ایم ایس ایف عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام اور لا الہ الا للہ کے نام سے بنا تھا لیکن آج ہمارے حکمران پاکستان اور پاکستانی نوجوانوں کو سیکولر بنانے پر طلے ہوئے ہیںعاطف آمان نے کہا کہ پاکستان کہ اندر ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اسلامی رسومات کی کوئی گنجائش نہیں اٹک کے طالب ِ علم ویلنٹائن ڈے کی بجائے حیاء ڈے منائیں گے واک سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کالج عادل ظہور نے کہا کے14 فروری کو حیاء ڈے منانے کا مقصد طلباء کے اندر دین اسلام سے محبت پیدا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مادر پدر آزاد معاشرے کہ تہواروں کو پاکستان کے اندر منانے نہیں دیں گے ۔
۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)میں آمدہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 19سے ایم پی اے کا انتخاب لڑوں گامیں نے یہ فیصلہ غریبوں کے حقوق کے لئے کیا ہے جو گزشتہ 65سالوں سے مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیںان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما غلام حسین ساکن ناڑہ نے نیشنل پریس کلب جنڈ میں میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا، انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کافی رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ احباب بہت وسیع ہے میرے دوست میری مدد کریں گے مجھے قوی یقین ہے کہ لوگ مجھے ووٹ دیں گے انہوں نے بتایا کے میرا اولین مقصد ہو گا میں غریب عوام کے مسائل بلا امتیاز سب پارٹیوں کا نمائندہ ہو گامیں استحصالی نظام کا خاتمہ چاہتا ہوںمہنگائی ،بے روزگاری اور نوجوان نسل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) انجمن جان نثاران حسین (رجسٹرڈ) اٹک کا ایک ہنگامی اجلاس صدر انجمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی سینئر نائب صدر سید اطہر حسنین عابدی اور سید ظفر زیدی نے الگ الگ قراردادیں پیش کیں جس میں دمشق میں بی بی سکینہ کے مزار کو شہید کیے جانے اور سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے جانی نقصان کی مذمت کی گئی دونو ں مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ کو فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے اور امن و امان کی بحالی کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی ہزارہ برادری کے تیرہ سو افراد کے قتل پر از خود نوٹس نہ لیے جانے کو المیہ قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح عدالت عظمیٰ نے شاہ رخ کیس میں فوری اقدامات کیے تھے اسی طرح از خود کاروائی کر کے عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے بعد میں شرکاء نے مسجدسادات سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔
۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)سانحہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے خلاف ، گھناؤنی سازش اور کھلی بربریت کی مذمت اورمظلوم شہداء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مجلسِ وحدت المسلمین اٹک ا ور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ انتظام پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز جامع مسجد اثناء عشری کاملپور سیداں سے ہوا جو کہ کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی مقامی شیعہ رہنماؤں سید خادم حسین نقوی کربلائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین اٹک سید مقبول حسین شاہ، اعجاز حسین بخاری، مولانا محمد عباس، مولانا خیر علی شاہ، مولانا احمد علی رضوی، مولانا اکبر علی شاکری، مولانا نیاز بخاری، عقیل نقوی اور دیگر نے ریلی کی قیادت کی ریلی میں انجمنِ جان نثاران حسین، انجمنِ حسینیہ کاملپور سیداں، امام بارگاہ سنجوال، امام بارگاہ شین باغ کے اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں شیعان حیدرِ کرار نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مذمتی یبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے85بیگناہ انسانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور چیف جسٹس سے فوری اقدامایت اٹھانے کا مطالبہ کیامقررین نے کچہری چوک میں شرکاء سے خطاب کے دوران حکومتِ وقت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کوئٹہ شہر کو فوری طور پر فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیامقررین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبے پر گورنر راج کے ساتھ ہی کوئٹہ کو فوج کے حوالے کر دیا جاتا تو بیگناہ انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکتا تھاانہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی ہمارے امن پسند ہونے کی علامت ہے اور حکومت کو پر امن شہریوں کو آئین کے تحت امن فراہم کرنا چاہیے تاہم ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ تصور کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے خلاف ہر ممکن قدم اٹھایا جائے ریلی کے بعد سانحہء دمشق میں جناب سکینہ کے مزار کو نقصان پہنچانے پر ایک قراردادِ مذمت بھی پیش کی گئی ریلی کے اختتام پر شہدائے کوئٹہ کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 155گاڑیوں کے چالان کرکے 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرادیا اور متعدد گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا گیاسرکل ٹریفک انچارج سید شوکت حسین نے پنڈی گھیب ، جنڈ ، فتح جنگ میں اوورلوڈنگ ، بغیر نمبر پلیٹ ، بغیرکاغذات ،زائد کرایہ وصولی، اوور سپیڈ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 155گاڑیوں کے چالان کر کے متعدد گاڑیوں کو تھانے بند کیا گیاسرکل ٹریفک انچارج سید شوکت حسین نے ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کا پابند کرنے کیلئے مختلف لاڑی اڈوں پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میں لیکچرز دیئے اور سختی سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔
۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی) کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو نشے اور دیگر غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے کھیل انسانی جسم اور دماغ کی نشو ونما دونوں کیلئے ضروری ہے کھیلوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے والے تمام ادارے اور افراد لائق صد تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار صدرپی ٹی آئی حضرو جہانزیب خان، خالد لودھی اور قاری ذوالفقار خان نے دوڑ میرے حضرو کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خالد لودھی، قاری افتخار، عبدالستار لودھی سمیت کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے، دوڑ میں پہلی پوزیشن عطا محمد خان، دوسری حماد احمد جبکہ تیسری پوزیشن ملک طاہر اور چوتھی جاوید عرف منشی نے حاصل کی مہمانان گرامی نے بہترین کھلاڑیوں کو نقد انعام اور ٹرافیوں سے نوازا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک (جی پی آئی)نواحی گائوں مرزا میں مسلم لیگ (ن) کے کئی افراد نے اپنی برادریوں سمیت میجرطاہر گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیااس حوالے سے ایک تقریب مرزا گائوں میں منعقد ہوئی جس میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق، رہنماء میجر گروپ ملک فیاست خان، ملک حمید اکبر ،تنظیم اقبال پاشی اور خورشید شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر وارث اعوان ،خورشید اعظم، عامر سہیل ،شیراز احمد، ڈاکٹر خرم شہزاد جو کہ مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھتے تھے نے شیخ آفتاب احمد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی برادریوں سمیت میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا میجر طاہر صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ نے بروقت اور بہتر فیصلہ کیا ہے آپ کبھی بھی اس فیصلہ پرپچھتائیں گے نہیں کیوں کہ مہنگائی بے روز گاری،بد امنی اور دیگر مسائل سے عوام کو مسلم لیگ( ن) کی قیادت اور پیپلز پارٹی سے سخت نفرت ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ پورے ضلع میں بڑے گروپ اور دھڑے ہمارے ساتھ شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں ڈویثرن بھر میں مسلم لیگ( ن) نے اتنے کا اور بھرتیاں نہیں کیں جتنے ہم نے اپنے دور میں ضلع اٹک میں کئے ہیں آج ضلع بھر کے عوام کی نظریں ہم پر ہیں عوام نے جو محبت اور پیار دیا ہے یہی میرا سرمایہ ہے آنے والے الیکشن میں پورے ضلع میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور عوام کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا میجر طاہر صادق نے کہا کہ شہباز شریف نے صرف ایک بس سروس پر90 ارب روپے لگادیئے اگر یہ پیسہ پنجاب کے ہر ضلع میں تقسیم کرتے تو پورا پنجاب چمک اٹھتا اس موقع پر نئے شامل ہونے والے افراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میجر طاہر صادق ہی اس ضلع کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ہم نے اپنی حکومتی پارٹی کو صرف اس لئے خیر آباد کہا کہ موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے صرف اپنے مفادات اور ٹھیکوں کی سیاست کر رہے ہیں ان کو عوام کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)اتفاق مینگورہ رکشہ یونین کے صدر گل رحمن نے کہا ہے کہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر غیر قانونی رکشے سوات میں داخل ہورہے ہیں جس کے باعث ٹریفک سمیت دیگر مسائل پید ا ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید بتا یا کہ رات کے وقت غیر قانونی رکشے لنڈاکے چیک پوسٹ پار کرکے سوات میں داخل ہورہے ہیں جن کو روکنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس سے ٹریفک کے مسائل پید ا ہورہے ہیں اور سوات میں رکشوں کی تعد اد پہلے سے بہت زیادہ ہیں انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رکشوں کے مداخلت سے جرائم کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیںانہوں نے ڈی پی او سوات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی رکشوں کے سوات میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جائے اور لنڈاکے چیک پوسٹ معمور عملے کو سختی سے ہدایت کی جائے تاکہ سوات اور خصوصا مینگورہ شہر میں ٹریفک مسائل کے ساتھ دیگر مسائل کو روکنے میں بھی مدد مل سکے انہوںنے کہاکہ دیکھا جائے تو مینگورہ سٹی میں پہلے ہی سے رکشوں اور دیگر گاڑیوں کی بھرمار سے شہری پہلے ہی سے بہت پریشان اور مسائل میں گرے ہوئے ہیں جبکہ ایسے میں مزید رکشوں کے امد سے مسائل میں بہت حد تک اضافہ ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پیپلز چوک مینگورہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل جبکہ قریب واقع قبرستان میں بھی گندگی اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کوئی کسر باقی نہ رہ پائی ،جس پر اس پاس کے دکانداروں اور اہل علاقہ نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ دور میں زندوں کے ساتھ ساتھ مردے بھی محفوظ نہیں انہوںنے کہاکہ ٹی ایم اے حکام کی غفلت اور کام چوری کا یہ حال ہے کہ مین شاہراہ پر جگہ جگہ گندگی اور گندگی کے اس پاس مویشوں کے چراہ گا ہ کا منظر بھی عوام میں مایوسی پھیلانے کا عکاس ہے انہوںنے کہاکہ حکام ان تما م باتوں کا نوٹس لیتے ہوئے مینگورہ شہر کے تمام شاہراہوں اور گلی محلوں کے صفائی کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدگی سے کام کریں اور قریب ہی واقع قبرستان کی صفائی اور حفاظت کویقینی بنائے تاکہ ملک کے دیگر حصوں سے انے والوں کو یہ تاثر دیا جاسکے کہ سوات کے عوام مہذب اور یہاں کے انتظامیہ میں شعور ہے ناکہ ہم ایک غیر مہذب غیر ذمہ دار معاشرے کی تصویر پیش کریں انہوںنے مزید کہاکہ اگر ٹی ایم اے حکام اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں دکھاتی تو عوام کو بتا یا جائے تاکہ ہم اپنے مدد اپ کے تحت علاقے صفائی ستھرائی کے لئے کوئی حکمت عملی مرتب کرسکے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)کمپیوٹرائیز ڈرارئیونگ لائسنس کا حصول انتہائی مشکل، عوام د ربدرٹھوکریں کھانے پر مجبور ، ایک سروے رپورٹ کے مطابق ضلع سوات میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں عوام کی درخواستیں التواء کا شکار ہیں،جبکہ بعض لوگوں کو مینول لائسنس جاری کر دئیے گئے ہیں مگر ریکارڈ ریکارڈ میں ان کا نام و نشاں تک نہیں ۔جب کوئی شخص لائسنس ختم ہونے کے بعد دوبار بنانے کے لیے جاتے ہیںتو ان کا سابقہ ریکار ڈ موجود نہیں ہوتا ۔کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس سے پہلے جتنے بھی لوگوں نے مینول ڈرائیونگ لائسنس بنائے ہیںان میں سے 50فیصد کا ریکارڈ نہیں ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کا ریکارڈ اور اس پر دستخط و مہر اصلی ہے مگر یہ سب کارڈ تک محدود ہے جبکہ ریکارڈ میں اس کا نام و نشان تک نہیں۔عوام کے مطابق ہم نے سرکاری ٹرائی بھی دی ہے مگر پھر بھی ہمارے ڈرائیونگ لائسنوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی )سوات پریس کلب میں آج دوپہر دوبجے صحافی موسیٰ خانخیل شہید کے چوتھی برسی منائی جائیگی برسی کے موقع پر علاقہ عمائدین سینئرز صحافی اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ، بر سی کے موقع شہید صحافی کو خراج تحسین پیش کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)قومی وطن پارٹی کے راہنماء محمدعلی نے کہاہے کہ عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعویداروںنے پورے صوبے کو اندھیروں میں ڈبو دیاہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں عموماََ اور سوات میںخصوصاََ بجلی کی ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جبکہ بجلی کی گھنٹوں گھنٹوں بندش نے عوامی مشکلات میں اضافہ کرکے ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے،انہوںنے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے عوام کو محرومی اور مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ عوام کا اے این پی اورپی پی پی کی حکومت پر سے اعتماد اٹھنے لگا ہے اور وہ مسلسل قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،انہوںنے کہا کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طورپر بند نہ کیاگیا تو قومی وطن پارٹی عوا م کو سڑکوں پر لاکر شدید احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کی خبریں
مسلمان کا ایما ن ہے کہ اللہ تعا لیٰ کی ذا ت اقدس کے بعد حضو ر نبی کر یم ۖہی کا مقام افضل و اعلی اور بلندو با لا ہے:پیر حسین قادری
کراچی (جی پی آئی)انجمن طلبہ اسلام گلشن حدید کے زیر اہتمام گلشن حدید میں عشق رسول ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر حسین قادری نے کہا کہ مسلما ن کا ایما ن ہے کہ اللہ تعا لیٰ کی ذا ت اقدس کے بعد حضو ر نبی کر یم ۖہی کا مقام افضل و اعلی اور بلندو با لا ہے ۔قر آن مجید کے ذریعہ رب العالمین نے اپنی با ت کا وسیلہ حضو ر نبی کریم ۖ کی ذا ت اقدس کو بنا یادرحقیقت اللہ کی با رگا ہ میں پہنچنے کا ذریعہ اور وسیلہ حضورۖ کی ذات ہے۔ قرآن کی حقیقت کوسنت مصطفی پر عمل پیر اہو کر ہی سمجھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں انجمن طلبہ اسلام کے ذمہ داران و کارکنان جو جذبہ عشق رسول ۖ سے سرشار معاشرے کے نوجوانوں کی اصلاح کرنے میں مصروف عمل ہیں قابل مبارکباد ہیں ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنا ضروری ہے ۔ کانفرنس سے علامہ فیض احمد نے اپنے خطا ب میں کہا کہ حضو ر اکر م ۖ کی حیا ت مبا رکہ سے دنیا کی تہذ یب میں انقلا ب بر پا ہو اہے۔ انہو ں نے کہا کہ حضو ر اکر م ۖ کی حد درجہ تعظیم وتوقیر کر نا عاشقان مصطفی ۖ کاطرہ ٔ امتیاز رہا ہے۔انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم افتخار علی چارن نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام طلبہ میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنے میں مصروف عمل ہے اور صحیح اسلامی روح اسی وقت بیدار ہوسکتی ہے جب نوجوانو ں میں عشق رسو ل ۖ کی شمع کو فروزاں ہو۔ انہوں نے کہا کہ رسو ل کا ئنا ت ۖ کی ذا ت تما م انسا نیت کیلئے رحمت ہے اور تمام جہانوں کے لئے برکتوں ، رحمتوں ،عظمتوں اور سعادتوں کا باعث ہے۔کانفرنس سے انجمن طلبہ اسلام کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد سعیدسعیدی ، ضلع ملیر کے جنرل سیکریٹری مبشر حسینی ، شاخ گلشن حدید کے ناظم حافظ آدم خان اور نائب ناظم فرخ الاسلام نے بھی خطاب کیا اور کارکنان و ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ربیع الثانی : نیاز کے ساتھ نماز کا اہتمام بھی ضروری ہے’علامہ محمد الیاس قادری
کراچی (جی پی آئی) بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے غوث ِ پاک رحمةاللہ علیہ کی تعلیمات اور گیارہویں شریف کیسے منانا چاہیئے؟کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ مقدس عاشقانِ غوثِ اعظم رحمةاللہ علیہ انتہائی عقیدت سے مناتے ہیں۔ اس میں سچی توبہ کرتے ہوئے آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم مصمم فرمائیں نیز نمازوں کی کوتاہیوںسے بھی توبہ کر تے ہوئے پابندی سے نماز اداکی جانی چاہیئے۔ اگروقت اور صحت ساتھ دے تو کم از کم غوثِ پاک رحمةاللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے گیارہ روزے رکھ لئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میںگیارہویں شریف میں نیاز کا اہتمام کثیرہوتاہے تو نیاز کے ساتھ ساتھ نماز کا اہتمام ہونا ضروری ہے ۔یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ” نیازیوں ”کی تعداد الحمداللہ کثیر مگر ان میں نمازیوں کے تعداد محدود ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ شیطان ہم پر خوش ہوتا ہے کہ ہم” نیاز” کا اہتمام تو کرتے ہیںمگر نماز نہیں پڑھتے۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ دعوت اسلامی اُن ”نیازیوں” کی ہے جو پہلے” نماز”پھر ” نیاز ”کا نعرہ لگاتی ہے۔ نیاز کی آڑ میں نمازیں ہمیں معاف نہیں ہوگی ” نیاز اپنی جگہ پر نماز اپنی جگہ پر ” یہ میرا مد نی پھول سب ناظرین و حاظرین اپنے پلے سے باندھ لیں اور گیارہویں شریف خوب اہتما م و احترام کے ساتھ منائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں آئے دن سانحہ کوئٹہ کو معمول بنانے سے روکنا ہوگا۔ حلیم عادل شیخ
کراچی (جی پی آئی)قائد لیگ کے رہنما و صوبائی جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے مسئلے کو بغیر کسی رکاوٹ کے سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرروت ہے۔ ہزارہ برادری کے قتل عام میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی نہ ہوئی توہزارہ کے لوگ اسی طرح بے گناہ مرتے رہے گے۔ریاستی اداروں کوتمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہزارہ کے لوگوں کوتحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ملک میں آئے دن سانحہ کوئٹہ کو معمول بنانے سے روکنا ہوگامسلم لیگ ق سانحہ میں جابحق افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔مسلم لیگ ق ملک کی وہ بڑی جماعت ہے جس نے ہزارہ برادری کے تحفظ کے لیے الگ صوبے کی آواز سب سے پہلے بلند کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے ہنگامی اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ہمیں اقتدارسے زیادہ عوام عزیز ہیںعوام کی محرمیاں دور کرنے کے لیے درست قیادت کا انتخاب عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے، اقتدار میںآنے کا مقصد حق دار کو اس کا حق دلانا ہے،حکومتی دور میں حکومت کا ہر اچھے کام میں ساتھ دیا اتحادی جماعتوں میں ہر جماعت ہی حکومت کے ساتھ مختلف اوقات میں ساتھ رہی مسلم لیگ ق حکومت کی سب سے کم عمر اتحادی جماعت ہے ،دہشت گردی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیںاور ان مسائل کے حل ہونے تک ہم کہیں نہیں جانے والے۔انہوں نے اجلاس کے آخرمیں ہزارہ برادری کے حقوق اوران پر ایک عرصے سے جاری تششد د کی مذمت کی ،اور سانحہ کوئٹہ میں جابحق افرادکے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔