ق لیگ کا پانی کی تقسیم کے مبینہ معاہدے پر تحفظات کا اظہار

PMI Q

PMI Q

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم نے پانی کی تقسیم کے مبینہ معاہدے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ قاف لیگ کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا کار جمع کرا دی۔

مسلم لیگ قائد اعظم کے ارکان عامر سلطان چیمہ اور ڈاکٹر محمد افضل کی جانب سے تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ارسا نے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر خاموشی سے نظرثانی کر لی ہے جس کا اسے قطعی اختیار نہیں ہے۔ نظر ثانی کا کوئی بھی معاہدہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں زیر بحث لانا ضروری ہے۔