پاکستانی شہریوں نے خوشی میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی شہریوں نے خوشی میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی دنیا کی 81ویں خوش باش قوم جبکہ بھارتی ایک سو گیارویں نمبر پر ہے۔ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دیگر معاشی مسائل کا رونا روتی پاکستانی قوم خوشی کے لحاظ سے کئی ممالک سے آگے ہے۔

اقوام متحدہ نے دو ہزار تیرہ کی دوسری سالانہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام روایتی حریف بھارت سے خوشی کے لحاظ میں کئی درجے آگے ہے۔ دنیا کا سب سے خوش باش ملک ڈنمارک، دوسرے نمبر پر ناروے اور تیسرے نمبر پر سوئٹرزلینڈ ہے۔

امریکی شہری اس فہرست میں 17 ویں نمبر پر ہیں جبکہ 108 ویں نمبر پر موجود بنگلہ دیشی عوام بھی بھارتیوں سے زیادہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک دہائی سے خانہ جنگی کا شکار افغانستان دنیا کا 146 واں ہیپی شہر ہے اور دنیا میں خوشی کے لحاظ سے آخری نمبر ٹوگو کا ہے۔