سینڈک کاپر گولڈ منصوبے پر سٹینڈنگ کمیٹی کے تحفظات

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی نے سینڈک کاپر گولڈ منصوبے کی مانیٹرنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان منصوبے کے معاہدے سمیت تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فتح محمد حسنی کی صدارت میں ہوا جس میں چاغی میں سینڈک کاپر گولڈ منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی نے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام، کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ چاغی سے نکلنے والے کاپر اور سونے کے ذخائر کا منافع دونوں ملکوں میں یکساں تقسیم ہو گا۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے مقامی آبادی کو تعلیم، اسپتال اور پانی سمیت بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیں۔