قائد اعظم محمد علی جناح کی 65 ویں برسی کے موقع پر حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت منعقدہ مجلس سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) علامہ شبیر الحسن طاہری نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح قوم کے لئے فخر ملت ہیں جنہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہرے الفاظوں سے یاد کیا جاتا ہے اور ان کی قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا ہم تمام پاکستانی بھائیوں کو چاہے وہ دنیا کے کسی بھی مقام پر ہوں اپنے قائد حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے اٰصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور مجلس کا اہتمام کریں ان خیالات کا اظہار علامہ شبیر الحسن طاہری نے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے 65 نویں یوم وفات کے موقع پر امام بارگاہ ابو الفضل العباس لانڈھی میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مجلس سے ارتضیٰ جونپوری، حیدر ویلفیئر کے چیئر مین حیدر عباس، حسن نجمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نوازش برداران سوز خوانی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر الحسن طاہری نے مزید کہاکہ قائد اعظم حضرت محمد علی جناح کے نزدیک مذہب کی کوئی قید نہیں وہ ایک سچے محب وطن تھے یہی وجہ ہے۔

کہ ان کی نماز جنازہ ان کی وصیت کے مطابق اہل تشعیہ مسلک سے مولانا انیس الحسن اور علامہ شبیر الحسن عثمانی نے پڑھائی انہوں نے کہا کہ پاکستان بنا نے میں راجہ محمود کی دولت استعمال کی گئی علامہ شبیر الحسن طاہری نے کہا کہ قائد اعظم حضرت محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ دے کر یہ ثابت کردیا کہ ہم مسلمان قوم اور ہندو دو علیحدہ قوم ہیں ہم ایک سچے مسلمان کی حیثیت سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم اپنے قائد کے سپاہی ہیں جسے تاریخ اُن کی جرات، بہادری اور ایمانداری، سچائی کی وجہ سے کبھی فراموش نہیں کرسکتی مجلس سے شاعر اہلبیت ارتضیٰ جونپوری نے بھی خطاب کی اور قائد اعظم حضرت محمد علی جناح کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی نظامت کے فرائض نجمی حسن نے انجام دیئے مجلس کے اختتام پر علامہ شبیر الحسن طاہری نے بانی پاکستان قائد اعظم حضرت محمد علی جناح اور ملت جعفریہ سمیت تمام شہدائوں کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی ترقی و سلامتی اور اس کے حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی۔