قائد اعظم ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی نے جیت لیا

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قائد کی یوم ولادت پر شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ ” قائد اعظم ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ” کا ٹائٹل کراچی کی معروف ٹیم واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی نے جیت لیا ،فائنل میں غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 29کے مقابلے مٰں 30پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح کلب کی جانب سے اعجاز احمد ،رضوان احمد ،محمد شمیم ،عبدالخالق اور عبداللہ نے جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے وسیم عباس ،ملک ناصر ،جمیل احمد ،محمد عارف اور محمد حسنین تبسم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کورنگی یونین کمیٹی 9کے وائس چیئر مین سید صفدر رضا ایڈوکیٹ نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کراچی کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر KBBAکے صدر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد ،رحیم یار خان کے معروف شوٹنگ بال آرگنائزر چوہدری اصغر ، سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،جرنلسٹ اورنگزیب شہزاد ،اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید صفدر رضا ایڈوکیٹ نے کہاکہ کھیلوں کو فروغ دیکر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔

نوجوان بہتر تعلیم وتربیت کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں شاندار ایونٹ کے انعقاد پر غازی اسپورٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منتظمین اور کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ شوٹنگ بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا سید صفدر رضا نے اعلان کیا کہ غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب میں کھلاڑیوں کے لئے بینچز اور دیگر سہولیات فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد صحت مند معاشرے کا قیام اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے اور یہ جب ہی ہوسکتا ہے جب ہم اپنے نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت اور صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے لئے مواقع فراہم کریںانشا اللہ ہم اسپورٹس آرگنائزرز اور علاقہ معززین کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ اپنے میدانوں کو آباد اور نوجوانوں کو بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر