ملکہ الزبتھ کا لندن کی معروف چاکلیٹ فیکٹری کا دورہ

Queen Elizabeth

Queen Elizabeth

لندن(جیوڈیسک)لندن ملکہ الزبتھ نے لندن کے نزدیک معروف چاکلیٹ فیکٹری کا دورہ کیا اور چاکلیٹ کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے۔سلوگ کے علاقے میں قائم معروف چاکلیٹ فیکٹری آمد پر ملکہ کو مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔

ملکہ کے ساتھ ان کے شوہر شہزادہ فلپ بھی موجود تھے۔ شوخ پنک لباس اور اسی رنگ کا ہیٹ پہنے ملکہ بہت جاذب نظر لگ رہی تھیں۔ملکہ نے چاکلیٹ بننے کے مختلف طریقوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔