میزائل حملے کا خطرہ : شمالی کوریا سے روسی سفارتکاروں کی واپسی کی ہدایت

North Korea

North Korea

پیانگ(جیوڈیسک)یانگ شمالی کوریا نے کسی ممکنہ میزائل حملے کے پیش نظر روس سمیت دیگر ممالک کے سفارت خانے کے عملے کو واپس بھیجوانے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ میں روس سمیت دیگر ممالک کے سفارت خانوں کے عملے کو شمالی کوریا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس ہدایت کا مقصد کسی ممکنہ میزائل حملے کے نتیجے میں پیشگی تیار رہنا ہے۔فلپائنی وزیر خارجہ بھی ہفتے کو سیول پہنچ رہے ہیں تاکہ کسی جارحانہ صورتحال کے تناظر میں جنوبی کوریا میں موجود43ہزار فلپائنی ورکرز کے محفوظ انخلا کے طریقہ کار کا جائزہ لے سکیں۔