کوئٹہ میں کانسی روڈ پر گھر پر دستی بم سے حملہ، 2 خواتین زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کانسی روڈ پر نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر فتح خان اسٹریٹ میں واقع ایک گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

بم گھر کے صحن میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دیا ہے۔