کوئٹہ میں بس پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Bus Firing

Bus Firing

کوئٹہ (جیوڈیسک) سیٹلائٹ ٹاؤن میں بس پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا شکار ہونے والی بس زائرین کی تھی جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔