کوئٹہ: قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا پوسٹل کالونی پولنگ سٹیشن کا دورہ

Election Commissioner

Election Commissioner

کوئٹہ (جیوڈیسک) قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا کوئٹہ میں پوسٹل کالونی پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا، کہتے ہیں ہرنائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کمشنر سبی امیدواروں سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک نے پوسٹل کالونی پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتخابات کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جسٹس ناصرالملک نے اس موقع پر کہا کہ پولنگ کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں بھی کوئی مسئلہ ہوا اسے حل کیا جائے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلوچستان میں پولنگ احسن طریقے سے جاری ہے۔