کوئٹہ : تخریب کاری کی کوشش ناکام، بارود سے بھرا رکشہ پکڑا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ پولیس نے شہر میں تحریب کاری کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مغربی بائی پاس پر بارود سے بھرا رکشا برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ فیاض سنبل نے ذرائع کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ہزار گنجی کے علاقے میں مغربی بائی پاس پر ایک پیڑول پمپ کے قریب بارود سے بھرا ایک رکشا کھڑا کیا تھا۔

پولیس کی گشتی ٹیم نے رکشے کو مشکوک حالت میں کھڑا دیکھ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی جس نے آکر رکشے کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ رکشے میں بارود بھرکر اسے ریموٹ کنٹرول بھی لگایا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے عملے نے بارود کو ناکارہ بنادیا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ رکشے میں 200 کلو سے زائد بارود نصب کیا گیا تھا۔