کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیر مینگل روڈ پر پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی جاں بحق ہو گیا۔

گاڑی میں سوار جاں بحق افراد کی شناخت نیاز محمد اور میرا جان کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔