کوئٹہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دو مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ ،بارود برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ نواں کلی میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ نواں کلی کے علاقے فیز ون میں محمد زاہد اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا راستے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،حملہ آور فرار ہو گئے۔

دریں اثنا کوئٹہ میں پولیس نے ایک ورکشاپ پر چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد گرفتار کر لیے اور واٹر ٹینکر سمیت دھماکوں میں استعمال ہونیوالا مواد بھی برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ڈبل روڈ پر واقعہ ایک ورکشاپ پر چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ ایک واٹر ٹینکر ، لوہے کے پائپ، لوہے کی پلیٹیں بھی برآمد کر لی ہیں جو دھماکوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق کرانی روڈ پر دھماکہ کرنے والے گروہوں سے ہو سکتا ہے۔