کوئٹہ کراچی بین الاقوامی شاہراہ کو دورویہ بنایا جائے۔ مولانا محمد صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن : جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے رہنماء مولانا محمد صدیق مدنی نے کراچی سے کوئٹہ کے بین الاقوامی شاہراہ پر حادثات اور درجنوں انسانی جانوں کی ضیاع واقعات پرافسوس کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہیکہ کوئٹہ کراچی بین الاقوامی شاہراہ کودورویہ بنایاجائے کوئٹہ کراچی بین الاقوامی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12 گھنٹے کاسفر 9تا8 گھنٹے میں طے کرنے کیلئے کوشاں مسافر کوچزکے ڈرائیور کئی حادثات کے ذمہ دارہیں جبکہ کم عمر اور غیر لائسنس اورناتجربہ کار یافتہ ڈرائیوروں کے باعث بھی حادثات کی شرح بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر شاہراہ کو دورویہ کرناچاہئے تاکہ حادثات میں کمی آسکے۔ہم مزید لاشیں نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

مولانا محمدصدیق مدنی
جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ